پنجاب میں عام انتخابات کیلئے ڈی آر اوز، آر او کا تقرر، پنڈی کی فہرست جاری
فوٹو : فائل
اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے پنجاب میں عام انتخابات کیلئے ڈی آر اوز، آر او کا تقرر، پنڈی کی فہرست جاری کر دی گئی ہے جبکہ اسسٹنٹ ریٹرننگ افسروں کا بھی تقرر کیا گیا ہے۔
الیکشن کمیشن کی طرف سے پنجاب کے 36 اضلاع میں ڈپٹی کمشنرز کو ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسران کی ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں. نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے، صوبائی اسمبلی کی نشستوں پر پولنگ 30 اپریل کو ہوگی۔
ڈپٹی سیکرٹری آبپاشی کیپٹن ریٹائرڈ وسیم ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر لاہور تعینات ہو گئے، لاہور میں صوبائی اسمبلی کے 29 حلقوں میں ریٹرننگ آفیسر اور اسسٹنٹ ریٹرننگ آفیسرز کی تقرری کر دی گئی۔
پی پی 144 سے لے کر پی پی 173 تک لاہور کے حلقوں میں الیکشن ہو گا، مجموعی طور پر پنجاب کے 297 حلقوں میں بیورو کریسی کو ریٹرننگ افسران تعینات کیا گیا ہے۔
اقلیتوں اور خواتین کی مخصوص نشستوں کے چیف الیکشن کمشنر پنجاب ریٹرننگ افسر مقرر کیے گئے ہیں جن کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے.
راولپنڈی ضلع کے 15 حلقوں کیلئے آر او اور اے آر اوز کی فہرست جاری کردی ان میں پی پی 6 مری کیلئے کامران حسین مشتاق آر او اور امین لغاری اسسٹنٹ آر او مقرر۔
پی پی7 کہوٹہ کیلئے یاسر رضوان آر او، کامران خان، داؤد کیانی اسسٹنٹ آر اوز مقرر۔ پی پی 8 کلرسیداں کیلئے اشتیاق اللہ خان آر او، عمران اختر اور عباس حیدر اسسٹنٹ آر اوز مقرر۔
پی پی 9 گوجرخان مراد حسین آر او، اظہرمجید، اور مرزا فرقان عابد اسسٹنٹ آر اوز مقرر ۔ پی پی 10چک بیلی، چکری کیلئے نبیل ریاض آر او، نوید اختر اور حافظ ساجد شہزاد اسٹنٹ آر اوز مقرر۔
پی پی11 کیلئے میر احمد شاہ آر او، ساجد مسعود عباسی اور راجہ حسن اختر اسسٹنٹ آر اوز مقرر ۔ پی پی 12 کیلئے خالد عباس آر او، سید عامر عقیل شاہ اور شازیہ ممتاز اسسٹنٹ آر اوز مقرر۔
پی پی 13 کیلئے اسرار احمد آر او، حافظ عرفان اور توقیر اکبر راجہ اسسٹنٹ آر اوز مقرر ۔پی پی 14 کیلئے قندیل فاطمہ آر او سید اسد عباس شیرازی اور وحید بٹ اسسٹنٹ آر اوز مقرر ۔
پی پی 15 کیلئے ملیحہ آر او،ث حبیب اللہ اور مظہر ندیم اسسٹنٹ آر اوز مقرر۔ پی پی 16 کیلئے شمس الرحمان آر او، جہانگیر اختر اور عبدالمتین مغل اسسٹنٹ آر اوز مقرر ۔ پی پی17 کیلئے بلاول علی آر او، متین اور شیراز حسین اسسٹنٹ آر اوز مقرر۔
پی پی 18 کیلئے مرضیہ سلیم آر او، وقاص احمد اور عذیر عباس اسسٹنٹ آر اوز مقرر۔ پی پی 19 کیلئے سلیمان اکبر آر او، سید رومی حسین اور آصف جبار اسسٹنٹ آر اوز مقرر جبکہ پی پی 20 کیلئے آفتاب کو ریٹرنگ افسر، طاہر عزیز اور عثمان یونس کو اسسٹنٹ آر اوز مقرر کردیا گیا۔
تبصرے بند ہیں.