پی ایس ایل کا ریکارڈ ساز میچ، 515 رنز،33 چھکے، 45 چوکے،36 بال پر سنچری
فوٹو: ٹوئٹر
راولپنڈی: پی ایس ایل کا ریکارڈ ساز میچ، 515 رنز،33 چھکے، 45 چوکے،36 بال پر سنچری ، سنسنی خیز مقابلے کے بعد ملتان سلطانز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 9 رنز سے مات دے دی۔
میچ میں ملتان سلطانز کی طرف سے 17 چھکے لگائے گئے جواب میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے بھی 16 جڑ دئیے، سب سے زیادہ سنچری میکر عثمان نے 9 چھکے مارے.
ایچ بی ایل پی ایس ایل 8 کے راولپنڈی کے پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے اس میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ٹاس جیت کر ملتان سلطانز کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی۔
🚨 𝐇𝐀𝐓𝐓𝐑𝐈𝐂𝐊 𝐅𝐎𝐑 𝐀𝐅𝐑𝐈𝐃𝐈 🚨
FIRST hattrick of the #HBLPSL8
Abbas Afridi on a ROLL 🕺🏻#SabSitarayHumaray | #QGvMS pic.twitter.com/sM3KCdQUMG
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) March 11, 2023
ملتان سلطانز کے ان فارم بیٹرز نے پہلی اننگز میں رنز کا انبار لگادیا اور مقررہ 20 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 262 رنز بناڈالے۔
بنگلہ دیش میں سنچری بنانے والے ملتان سلطانز کے عثمان خان نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی تاریخ کی تیز ترین سنچری بنائی۔انھوں نے36 بالز پر 100 کیا پھر 41 بالز پر 120 رنز بنا ڈالے۔
عثمان خان کی دھواں دار اننگز کھیلی جس میں 12 چوکے اور 9 چھکے شامل تھے، اوپننگ پارٹر سلطانز کے کپتان رضوان نے 29 گیندوں پر 55 رنز کی اننگز کھیلی۔ انہوں نے 6 چوکے اور 2 چھکے لگائے۔
جنوبی افریقہ کے رائیلی روسو نے 15 رنز بنائے لیکن ٹم ڈیوڈ 43 اور کیرون پولارڈ کے 23 رنز کی بدولت ملتان سلطانز نے 262 رنز کا ٹوٹل بورڈ پرلگا دیا۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ہدف کے تعاقب میں اپنے مداحوں کو مایوس نہیں کیا۔ اس مرتبہ جیسن روئے نہ چل سکے، لیکن مارٹن گپٹل نے 14 گیندوں پر 37 رنز کی برق رفتار اننگز کھیلی۔
گپٹل اور پھر محمد حفیظ کے ایک رن پر پویلین لوٹنے کے بعد افتخار احمد اور عمیر بن یوسف نے سنچری پارٹنر شپ بنائی۔
افتخار احمد 53 اور عمیر 67 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، جس کے بعد عمر اکمل نے 10 گیندوں پر 28 اور محمد نواز نے 7 گیندوں پر 16 رنز کی اننگز کھیلیں۔
ملتان سلطانز کے عباس آفریدی نے ان دونوں کو آؤٹ کرکے ہیٹ ٹرک کی اور کوئٹہ کی پیش قدمی کو بریک لگادی، انھوں نے میچ میں5 وکٹیں حاصل کیں۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 253 رنز بنائے۔
Yet another 💯 and a sizzling hattrick later, the Sultans of Multan emerged victorious. #HBLPSL8 I #SabSitarayHumaray | #QGvMS pic.twitter.com/ziKyCxq26Z
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) March 11, 2023
تبصرے بند ہیں.