فوٹو : فائل
لاہور: چئیرمین پی ٹی نے کہا ہے دفعہ 144 لگا کر تصادم، انتخابات ملتوی کی سازش کی جارہی ہے، عمران خان نے کارکنوں سے کہا ہے وزیراعلیٰ پنجاب کے جال میں نہ پھنسیں.
چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ ایسا لگتا ہے کہ دفعہ 144 غیر قانونی طور پر صرف اور صرف پی ٹی آئی کی انتخابی مہم پر لگائی گئی ہے.
عمران خان نے لاہور میں آج ہونے والی ریلی کل تک ملتوی کر دی، سابق وزیراعظم دفعہ 144 کے نفاذ کے باعث تصادم سے بچنے کیلئے ریلی ملتوی کی ہے.
عمران خان نے لاہور میں دیگر تمام عوامی سرگرمیاں جاری ہیں،صرف زمان پارک کو کنٹینرز اور پولیس کی بھاری نفری نے گھیر رکھا ہے.
کہا واضح طور پر 8 مارچ کی طرح پنجاب کے وزیراعلیٰ اور پولیس تصادم کو ہوا دینا چاہتے ہیں تاکہ اسے پی ٹی آئی قیادت اور کارکنوں کے خلاف مزید جعلی ایف آئی آر درج کرنے اور انتخابات ملتوی کرنے کے بہانے کے طور پر استعمال کیا جاسکے۔
ان کا کہنا تھا کہ الیکشن شیڈول کا اعلان کر دیا گیا ہے تو انتخابی سرگرمیوں پر دفعہ 144 کیسے لگائی جا سکتی ہے؟ میں تمام پی ٹی آئی ورکرز سے درخواست کررہا ہوں کہ اس جال میں نہ پھنسیں، اس لیے ہم نے ریلی کل تک ملتوی کر دی ہے۔
چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ پارٹی کو کہنا چاہتا ہوں سب تیار ہو جائیں آج 2بجے لاہور میں انتخابی ریلی ریلی کی قیادت میں خود کروں گا،عمران خان کا دو ٹوک اعلان.
سابق وزیر اعظم عمران خان نےلاہور میں ویڈیو لنک سے خطاب میں کہا کہ علی بلال کو شہید کیا گیا میں اس کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر دیکھتا رہا، 26 سال کی سیاست میں مشکل سے مشکل وقت آیا.
انھوں نے کہا کہ 25 مئی کو بھی ہمارے کارکنوں پر بڑا ظلم ہوا، گیارہ سال کے بچے کو پکڑ کر لے گئے، خواتین پر تشدد کیا گیا، 25 مئی کو ہمارے 2 کارکن شہید کیے گئے تب بھی یہی درندے پولیس والے تھے۔
عمران خان نے کہا کہ علی بلال کی شہادت سے صرف مجھے نہیں قوم کو تکلیف ہوئی، 25 مئی کو انہوں نے علی بلال کا بازو بھی توڑا تھا، اس سے متعلق آج تک نہیں سنا کہ اس نے کسی کے ساتھ برا کیا ہو، پولیس اٹھا کر وین میں کہاں لے گئی، 2 گھنٹے اس کے ساتھ کیا کیا گیا؟
چئیرمین عمران خان نے کل لاہور میں الیکشن ریلی نکالنے کا اعلان کر دیا- pic.twitter.com/NvdK1MnVFD
— PTI (@PTIofficial) March 11, 2023
تبصرے بند ہیں.