عمران خان کے وارنٹ برقرار، ہائیکورٹ ڈیڈ لائن10 بجے،کل کیا ہوگا؟

فوٹو: فائل

اسلام آباد: عمران خان کے وارنٹ برقرار، ہائیکورٹ ڈیڈ لائن10 بجے،کل کیا ہوگا؟ جمعہ کی صبح تحریک انصاف کے لئے نئے چیلنج کے ساتھ طلوع ہوگی۔

جمعرات کوچیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کے جج دھمکی کیس میں وارنٹ 20 مارچ تک معطل ہوئے تاہم توشہ خانہ مزید کارروائی کیس میں عدالت نے چیئرمین تحریک انصاف کی ناقابل ضمانت وارنٹ برقررکھے۔

عمران خان کی طرف سے وارنٹ معطل کرنے کی درخواست مسترد ہوگئی۔ایڈیشنل سیشنز جج ظفر اقبال نے عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری برقرار رکھے ۔ عمران خان کی درخواست خارج کردی۔

اس سے قبل اسلام آباد کےایڈیشنل سیشن جج فیضان حیدر گیلانی نےجج دھمکی کیس میں عمران خان کےوارنٹ معطل کرتے ہوئے 20 مارچ تک متعلقہ عدالت میں پیش ہونے کا حکم دے دیا۔

عمران خان کے وکیل کی طرف سے وارنٹ منسوخ کرنے کی بھی عدالت سے استدعا کی گئی تھی تاہم پراسیکیورٹرکی طرف سے ناقابل ضمانت وارنٹ منسوخ کرنے کی مخالفت کی۔

عمران خان کے جج دھمکی کیس میں ناقابل ضمانت گرفتاری وارنٹ 13 مارچ کو سول جج ڈسٹرکٹ سیشن کورٹ رانا مجاہد رحیم نے جاری اور29 مارچ کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دیا تھا۔

توشہ خانہ کیس میں آئی جی اسلام آباد بھی عدالت پیش ہوئے، لاہور میں 65 پولیس اہلکاروں کے زخمی ہونے اور مزاحمت کی تفصیلات سے آگاہ کیا، عمران خان کے وکیل خواجہ حارث کی طرف سے دلائل پر جج نے واضح کیا کہ ناقابل ضمانت وارنٹ معطل نہیں ہوسکتے۔

عمران خان کو گرفتارکرنے جانے والی اسلام آبادپولیس کی ٹیم واپس آگئی ہے جب کہ لاہور ہائی کورٹ کے احکامات پر جمعہ کو دن 10 بجے تک گرفتاری کےلئے آپریشن نہیں ہوسکتا۔

لاہور ہائی کورٹ جمعہ کو ایک بار پھر ضمانتوں کی درخواستوں کی سماعت کرے گی اور عدالتی حکم کے بعد صورتحال واضح ہوگی ، اگر عدالت نے گرفتاری سے روکا تو پھرعمران خان18 کو اسلام آباد کی مقامی عدالت میں پیش ہوں گے۔

اگرعدالت نے عمران خان کو مزید مہلت نہ دی تو ایڈیشنل سیشنز جج ظفر اقبال کی طرف سے عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری برقرار رکھنے کے فیصلے پر عمل درآمد کےلئے پولیس گرفتاری کی کوشش کرسکتی ہے۔

BIG SUCCESS

تبصرے بند ہیں.