چئیرمین تحریک انصاف عمران خان کا صحافی صدیق جان کی گرفتاری پر ردعمل
فوٹو: فائل
اسلام آباد:چئیرمین تحریک انصاف عمران خان کا صحافی صدیق جان کی گرفتاری پر ردعمل سامنے آیا ہے.
ٹوئٹر پر بیان میں کہا بول نیوز اسلام آباد کے بیورو چیف صدیق جان کی گرفتاری کی شدید مذمت کرتا ہوں۔ عمران خان نے کہا اب تو جس کےبارےمیں تحریک انصاف سےہمدردی کا احتمال بھی ہوتاہےاسےپوری ڈھٹائی سے نشانہ بنایاجاتاہے۔
سابق وزیراعظم پاکستان نے کہا عمران ریاض،جمیل فاروقی،صابرشاکر، سمیع ابراہیم،چودھری غلام حسین،معید پیرزادہ،سبھی کو ہدفِ انتقام بنایا گیا.
بول نیوز اسلام آباد کے بیورو چیف صدیق جان کی گرفتاری کی شدید مذمت کرتا ہوں۔اب تو جس کےبارےمیں تحریک انصاف سےہمدردی کا احتمال بھی ہوتاہےاسےپوری ڈھٹائی سے نشانہ بنایاجاتاہے۔عمران ریاض،جمیل فاروقی،صابرشاکر، سمیع ابراہیم،چودھری غلام حسین،معید پیرزادہ،سبھی کو ہدفِ انتقام بنایا گیا pic.twitter.com/Hddv8UwL5L
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) March 20, 2023
اس سے قبل بول نیوز اسلام آباد کے بیوروچیف صدیق جان کو گرفتار کر لیا گیا،گرفتاری کے بعد صدیق جان کو تھانہ رمنا منتقل کیا گیاہے۔
صدیق جان کو اسلان آباد پولیس کے سول کپڑوں میں ملبوس اہلکاروں نے گرفتار کیابول نیوزاسلام آباد افس کے باہر سے گرفتار کیا،
رمنا پولیس کے مطابق صدیق جان کو پولیس سے بدکلامی، دھمکانے اور اشتعال انگیز تقریر پر گرفتار کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق بول نیوز کے بیورو چیف صدیق جان کی جوڈیشل کمپلیکس میں رپورٹنگ پر بھی اعتراض اٹھایاگیاہے۔
خیال رہے اس سے قبل صدیق جان کو ریلیف دیتے ہوئے اسلام آباد ہائی کورٹ نے ایف آئی اے کو صدیق جان کی گرفتاری اور انہیں ہراساں کرنے سے روک دیا تھا۔
اسلام آباد ہائی کورٹ نے ایف آئی اے سائبر کرائم اور دیگر فریقین کو نوٹس جاری کرکے عدالت طلب کیا اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے صدیق جان کی جانب سے دائر درخواست کی سماعت کی۔
درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی تھی کہ ایف آئی اے سے کیس کے حوالے سے ریکارڈ دلوایا جائے اور ایف آئی اے کو ہراساں اور گرفتار کرنے سے روکا جائے۔
اس پر عدالت نے صدیق جان کو ریلیف دیتے ہوئے ہوئے ایف آئی اے کو صدیق جان کی گرفتاری اور انہیں ہراساں کرنے سے روک دیا تھا۔
پولیس نے ایک اور مقدمہ میں صدیق جان کو گرفتار کیا ہے جس میں صحافی پر الزام ہے انھوں نے پولیس سے بدکلامی کی اشتعال انگیز تقریر کی ہے۔
تبصرے بند ہیں.