اسلام آباد : دوسرا ٹی ٹوئنٹی، پاکستان کو افغانستان کیخلاف سیریز ہارنے کے لالے پڑ گئے، دوسرا میچ اتوار کو کھیلا جائے گا، پاکستان ہار گیا تو سیریز بھی ہار جائے گا.
پاکستان کی جیت کی صورت میں سیریز اوپن رہے گی اور فیصلہ تیسرے میچ پر چلا جائے گا، پاکستان ٹیم میں تبدیلی متوقع ہے تاہم نئے لڑکوں کو اعتماد دینے کیلئے ٹیم برقرار رکھی جا سکتی ہے.
افغانستان نے پہلے ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان کو6 وکٹوں سے ہرادیا تھا پاکستان کا دیا گیا 93 رنز کا ہدف 18 ویں اوور میں پورا کرلیا۔
افغانستان کی ٹیم کم ہدف ہونے کے باوجود بھی دباو کا شکاررہی ،اپنا پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلنے والے احسان اللہ نے اپنی پہلی ہی دو بالز پر 2 وکٹیں حاصل کرکے شاندار آغاز کیا۔
پہلی وکٹ23 رنز پرابراہیم زدران کی تھی جب کہ اسی سکور پرگلبدین نائب آوٹ ہوئے دونوں شاٹ پچھ بالز کو پل کرنے کی کوشش میں کیچ آوٹ ہوئے۔
افغانستان کی طر ف سےرحمان اللہ گرباز نے16،ابراہیم زدران 9،گلبدین نائب صفراور کریم جنت 7 رنز بنا کر آوٹ ہوئے، پاکستان کی طرف سے احسان اللہ نے 2، جب کہ نسیم شاہ اور حماد اعظم نے ایک وکٹ حاصل کی۔
نجیب اللہ زدران 17 اور محمد نبی 38 رنز بنا کر ناٹ آوٹ رہے، محمد نبی نے احسان اللہ کی بال پر چھکا لگا کر اپنی ٹیم کو فتح دلائی اور سیریز میں ایک صفرکی برتری حاصل کرلی۔
تبصرے بند ہیں.