سیدہ فاطمتہ الزہرا کی سیرت آ ج کی خواتین کیلئے مشعل راہ ہے، پیرجابرحسین شاہ کاظمی

اسلام آباد: پیرجابرحسین شاہ کاظمی نے کہاسیدہ فاطمتہ الزہرا کی سیرت آ ج کی خواتین کیلئے مشعل راہ ہے، پیرجابرحسین شاہ کاظمی کا کہنا تھا اللہ کے ہاں فاطمہ الزہراؓکا مرتبہ بہت بلند ہے ان کی پوری زندگی رسول خدا کی تربیت میں گذری.

وہ خاتونِ جنت، جگرگوشہ رسول حضرت سیدہ فاطمتہ الزہراکے یوم وصال پر دارالعلوم جامعہ فداالحسنات محفل ذکر سے خطاب کررہے تھے جو جی 13اسلام آبادمیں منعقد ہوئی اس عظیم الشان محفلِ ذکرسیدہ کائنات میں اہم شخصیات کی شرکت۔

انھوں نے کہا کہ آج کی خواتین بی بی فاطمہ زہرارضی اللہ عنہاکے نقش قدم پر چل کر اپنے گھر کو جنت بنا سکتی ہیں۔

پیر صاحب آف طوری شریف پیرِ طریقت ، رہبرشریعت،صاحبزادہ سیدجابرحسین شاہ کاظمی نےمحفل میں خصوصی شرکت کی، علامہ اکرم حیدری نے خطاب کیا، محفل میں سیدہ فاطمتہ الزہرا کی حیات طیبہ پرروشنی ڈالی گئی.

علامہ اکرم حیدری صاحب نے بھی محفل سے خطاب کیااورخاتون جنت حضرت سیدہ فاطمہؓ کے یوم وصال کی مناسبت سے اپنے بیان میں کہانبی کریم ﷺ کو اپنی صاحبزادی خاتون جنت حضرت سیدہ فاطم الزہرا سے بے حدانس و محبت تھی.

آپ جنت کی خواتین میں اعلیٰ و افضل مقام رکھتی ہیں آپ امت مسلمہ کی خواتین کے لئے بہترین مشعل راہ ہیں۔علامہ اکرم حیدری کامزیدکہناتھا کہ حضرت فاطمہ کی گھریلو زندگی انتہائی سادہ تھی اپنے ہاتھ سے چکی پیستیں، گھرکا سارہ کام کاج بھی خود انجام دیتیں۔

محفل کے اختتام پر پیر صاحب آف طوری شریف پیرِ طریقت ،رہبرشریعت،صاحبزادہ سیدجابرحسین شاہ کاظمی نے پاکستان کی ترقی وخوشحالی اورامہ کے اتحاد کیلئے خصوصی دعاکروائی ۔محفل کے شرکاکیلئے لنگر کابھی خاص اہتمام کیاگیا۔

BIG SUCCESS

تبصرے بند ہیں.