سپریم کورٹ لارجر بینچ نے جسٹس فائز ازخود حافظ قرآن نمبر نوٹس نمٹا دیا
فوٹو : فائل
اسلام آباد: سپریم کورٹ لارجر بینچ نے جسٹس فائز ازخود حافظ قرآن نمبر نوٹس نمٹا دیا حافظ قرآن کو اضافی نمبر دینے پر یہ ازخود نوٹس لیا گیا اور جسٹس فائز عیسی نے اس کا فیصلہ سنایا تھا جسے رجسٹرار آفس کے سرکلر سے ختم کیاگیا۔
سپریم کورٹ کے 6 رکنی لارجر بنچ نے فیصلے میں کہا کہ ازخود نوٹس غیر مؤثر ہونے پر نمٹایا جاتا ہے، ازخود نوٹس اور اس کے دیگر اثرات پر تفصیلی فیصلہ جاری کیا جائے گا۔
جسٹس اعجاز الاحسن کی سربراہی میں 6 رکنی بینچ نے سماعت کی، بینچ میں جسٹس منیب اختر، جسٹس مظاہر علی نقوی اور جسٹس عائشہ ملک شامل ہیں۔
پی ایم ڈی سی کے وکیل افنان کنڈی نے عدالت کو بتایا کہ 20 اضافی نمبر 2018 تک رولز کے تحت دیے جاتے تھے،2021 میں نئے رولز بنے اور اضافی نمبرز ختم ہو گئے۔ اضافی نمبرز کا معاملہ عملی طور پر ختم ہو چکا ہے.
واضح رہے کہ اس سے قبل سپریم کورٹ آف پاکستان کے جسٹس قاضی فائز عیسی کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے حافظ قرآن کو اضافی نمبر دینے سے متعلق کے کیس کا 9 صفحات پر مشتمل فیصلہ سنایا تھا ۔
جسٹس فائز عیسیٰ نے حافظ قرآن کو اضافی نمبر دینےکے کیس میں بینچ بنانے پر اعتراض کیا تھا اور تمام ازخود نوٹسز پر کاروائی روکنےکا فیصلہ دیا تھا۔
جسٹس منیب اختر کا کہنا تھا کہ موجودہ ازخود نوٹس 2022 میں لیا گیا تھا، 2021 کے رولز کے بعد ازخود نوٹس ویسے ہی غیر موثر ہوگیا۔
سربراہ بینچ جسٹس اعجازالاحسن کا کہنا تھا کہ یہ ازخود نوٹس بند کیا جاتا ہے، ازخود نوٹس اور اس کے دیگر اثرات پر تفصیلی فیصلہ جاری کیا جائےگا۔
تبصرے بند ہیں.