پی ٹی آئی رہنما کی بیٹی اداکارہ تارا محمود نے شادی کیوں نہ کی؟

فوٹو: فائل

لاہور : پی ٹی آئی رہنما کی بیٹی اداکارہ تارا محمود نے شادی کیوں نہ کی؟ کہا ہے اب تک شادی نہ کرنے کی کوئی خاص وجہ نہیں ہے۔

ایک حالیہ انٹرویو میں میزبان کی جانب سے شادی نہ کرنے سے متعلق سوال پر تارا محمود کا کہنا تھا، اس حوالے سے میں بہت خوش قسمت رہی ہوں، شادی کرنے کا کبھی دل ہی نہیں کیا۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ میں آزادی ملنے کے بعد کیرئیر میں خاصی مصروف رہی، تعلیم کے لیے امریکا ہو کر آئی، اس کے بعد میرا سارا فوکس کیرئیر پر تھا لیکن اب جب میں ایک مقام پر پہنچ گئی ہوں تو میں اس حوالے سے سوچ رہی ہوں۔

اداکارہ تارا محمود کا یہ بھی کہنا تھا کہ کسی بھی انسان کو معاشرے کی جانب سے پریشر پر شادی نہیں کرنی چاہیے۔

واضح رہے کہ اداکارہ تارا محمود پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما اور سابق وزیر تعلیم شفقت محمود کی بیٹی ہیں.

BIG SUCCESS

تبصرے بند ہیں.