وزارت دفاع کی سپریم کورٹ میں ملک بھر میں ایک ساتھ انتخابات کرانے کی درخواست دائر

فوٹو : فائل

اسلام آباد: وزارت دفاع کی سپریم کورٹ میں ملک بھر میں ایک ساتھ انتخابات کرانے کی درخواست دائر کردی گئی ، درخواست میں سپریم کورٹ سے پنجاب میں انتخابات کا کرانے کا 4 اپریل کا حکم واپس لینے کی استدعا کی گئی ہے.

وزارت دفاع کی طرف سے سر بمہر درخواست سپریم کورٹ میں جمع کرائی گئی ہے جس میں کہا گیا کہ سپریم کورٹ پنجاب میں انتخابات کا حکم واپس لے اور ملک بھر میں ایک ساتھ انتخابات کا حکم دیا جائے۔

درخواست میں فیصلہ واپس لینے کیلئے ملک میں جاری سیکیورٹی صورتحال کو جواز بنایا گیا ہے، درخواست میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ عدالت سندھ اور بلوچستان اسمبلی کی مدت مکمل ہونے پر انتخابات کا حکم دے۔

وزارت دفاع نے استدعا کی ہے کہ دہشتگردوں اورشرپسندوں کےانتخابی مہم پرحملوں کا خدشہ ہے، قومی،بلوچستان اورسندھ اسمبلیوں کی مدت پوری ہونےپرانتخابات کرائےجائیں۔

واضح رہے اس سے قبل سپریم کورٹ کے 90 میں آئین کے مطابق انتخابات کرانے، الیکشن کمیشن کو فنڈز فراہم کر کے حکم کے باوجود اس پر عمل نہیں کیا گیا بلکہ قومی اسمبلی نے فنڈز فراہمی کی سمری مسترد کر دی ہے.

BIG SUCCESS

تبصرے بند ہیں.