کراچی چڑیا گھر کی بیمار ہتھنی نورجہاں انتقال کرگئی
کراچی: کراچی چڑیا گھر کی بیمار ہتھنی نورجہاں انتقال کرگئی۔ نور جہاں گزشتہ کئی دنوں بخار میں مبتلا تھی۔
نورجہاں کے حوالے سے ایڈمنسٹریٹر کراچی ڈاکٹر سید سیف الرحمن نے بتایا کہ گزشتہ کئی روز سے ہتھنی نورجہاں کوشدیدبخار تھا، اسے بچانے کے لیے تمام کوششیں کی گئیں۔
ڈاکٹر سید سیف الرحمن نے کہا کہ ہتھنی نور جہاں کا علاج عالمی سطح کے ماہرین کے زیر نگرانی کیا گیا، گزشتہ دنوں نورجہاں کے علاج کے لیے فور پاز کی ٹیم بھی کراچی آئی تھی، کےایم سی انتظامیہ نے ہر ممکن کوشش کی ہتھنی نورجہاں کو بچایا جا سکے۔
انہوں نے مزید کہا کہ زندگی اور موت اللہ تعالٰی کے ہاتھ میں ہے، لیکن ہتھنی نورجہاں کے انتقال پر دکھ ہوا ہے۔
دوسری طرف شہریوں کی بڑی تعداد نے ہتھنی نورجہاں کے مرنے پر افسوس کرتے ہوئے کہا کہ نور جہاں کی بیماری کو سنجیدگی سے نہیں لیا گیا.
تبصرے بند ہیں.