بابراعظم عید منانےپرانے محلے پہنچ گئے، گلی میں ننھے بچوں کے ساتھ واک کی

لاہور: بابراعظم عید منانےپرانے محلے پہنچ گئے، گلی میں ننھے بچوں کے ساتھ واک کی ،کپتان پاکستان کرکٹ ٹیم نے پرانے محلے داروں سے ملاقاتیں کیں۔

کپتان بابر اعظم کا بچپن لاہور کی فردوس مارکیٹ گلبرگ کے علاقے میں گزرا ہے، وہ چند برس قبل ڈیفنس منتقل ہو گئے تھے۔

بابر اعظم نے اپنے پرانے دوستوں کے ساتھ تصاویر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کیں۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوے بابر اعظم کا کہنا تھا کہ اس سال اپنے بچپن والے گھر میں عید منانے کا موقع ملا، کیا بے پناہ یادیں ہیں، سب کو عید مبارک۔

سابق کپتان بابر اعظم پرانے دوستوں اور محلے داروں سے ملے اور ان کے ساتھ وقت گزارا۔

قومی کرکٹرز کو عید گھر والوں کے ساتھ منانے کے لیے چھٹیاں ملی ہوئی ہیں۔ بابر اعظم سمیت قومی کرکٹرز کل اسلام آباد میں اکٹھے ہوں گے۔

 کپتان سمیت پوری ٹیم ان دنوں چھٹیوں پر ہیں پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین پانچواں ٹی ٹونٹی میچ 24 اپریل کو کھیلا جائے گا۔

اب تک پانچ ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز میں پاکستان کو 1-2 سے برتری حاصل ہے۔

BIG SUCCESS

تبصرے بند ہیں.