اوکاڑہ : اوکاڑہ کے قریب جی ٹی روڈ پرمسافر بس اور کار میں تصادم، 7 افراد جاں بحق، متعدد زخمی، حادثہ اختر آباد کے قریب پیش آیا۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں 3 بچے اور 2 خواتین بھی شامل ہیں،پولیس کے مطابق رکشہ کو بچاتے ہوئے مسافر بس کار سے ٹکرا گئی۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق قومی شاہراہ پر ایک بس نے کار سوار فیملی کو کچل دیا۔ حادثے میں 7 افراد جاں بحق اور کئی دیگر زخمی ہو گئے۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں جائے وقوع پر روانہ ہوئیں۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق حادثہ اوکاڑہ میں اختر آباد کے قریب جی ٹی روڈ پر پیش آیا، پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میںساجد، اس کی اہلیہ تہمینہ اور 2 بیٹیاں شامل ہیں۔
، مرنے والوں کا تعلق لاہور چونگی امرسدھو سے اور ایک ہی خاندان سے تعلق رکھتے ہیں۔ پولیس کے مطابق خاندان پاکپتن میں اپنے رشتے داروں سے ملنے جا رہا تھا۔
جاں بحق ہونے والوں میں نوید، مزمل اور شمیم بھی قریبی عزیز ہیں۔
ڈی پی او منصور امان کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔ جس کے بعد بس ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا، جس کی گرفتاری کے لیے پولیس کوششیں کررہی ہے۔
تبصرے بند ہیں.