شعیب ملک اور ثانیہ مرزا سے متعلق وہی خبر آگئی جس کا انتظار تھا

فوٹو : فائل

لاہور: سابق کپتان پاکستان کرکٹ ٹیم شعیب ملک اور ثانیہ مرزا سے متعلق وہی خبر آگئی جس کا انتظار تھا ، شعیب ملک نے اپنی شادی کے حوالے سے خاموشی توڑ دی.

ایک نجی ٹی وی کو دیئے گئے انٹرویو میں اسٹار آل راونڈر نے ثانیہ مرزا کے ساتھ اپنے تعلقات سے متعلق گردش کرنے والی علیحدگی کی خبروں کی تردید کردی۔

ثانیہ مرزا سے علیحدگی سے متعلق افواہوں پر شعیب ملک نے کہا ثانیہ اور میں دو الگ ممالک سے تعلق رکھتے ہیں اور مصروفیات کی وجہ سے اکثر ایک ساتھ نہیں ہوتے۔

جب ان سے سوشل میڈیا پر ثانیہ مرزا کی جانب سے اَن فالو کئے جانے کے سوال کیا گیا تو شعیب ملک نے کہا یہ اُن کیلئے بھی تازہ خبر ہے مگر ایسا بلکل نہیں ہے انہوں نے اَن فالو نہیں کیا۔

شعیب ملک نے کہا کہ دنیا کے ہر کلچر میں میاں بیوی کے تعلق میں اُتار چڑھاؤ آتے ہیں یہ زندگی کا حصہ ہے۔

واضح رہے کہ سوشل میڈیا پر کئی دِنوں سے شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کی علیحدگی کی افواہیں گردش کر رہی ہیں آخری مرتبہ اسٹار جوڑی اُردو فلکس پر ’دی مرزا ملک شو‘ کی میزبانی کرتی نظر آئی تھی۔

میڈیا میں الگ ہونے کی خبروں کے باوجود شعیب ملک نے اس سے پہلے کوئی ردعمل دیا نہ ہی ثانیہ مرزا نےکوئی وضاحت کی تاہم اس بات کا امکان تھا کہ وہ ان خبروں پر ٹینشن لینے کی بجائے انجوائے کررہے ہیں۔

BIG SUCCESS

تبصرے بند ہیں.