پاکستان آج  نیوزی لینڈ کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز جیتنے کےلئے میدان میں اترے گا

9راولپنڈی : پاکستان آج  نیوزی لینڈ کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز جیتنے کےلئے میدان میں اترے گا، سیریز کا پانچواں اور آخری ٹی20 میچ آج کھیلا جائے گا۔

 

اب تک قومی ٹیم کو سیریز میں 1-2 کی برتری حاصل ہے جبکہ دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا ایک میچ بارش کی نذر ہوگیا تھا۔

 

پاکستان نے پہلے دو میچز میں نیوزی لینڈ کو شکست دی تھی جبکہ تیسرے میچ میں کیویز نے کم بیک کرتے ہوئے میزبان ٹیم کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 4 رنز سے شکست دی تھی۔

 

آج کے میچ میں پاکستان کی طرف سے احسان اللہ کو ٹیم میں شامل کئے جانے کا امکان ہے میچ پاکستانی وقت کے مطابق رات9 بجے کھیلا جائے گا۔

BIG SUCCESS

تبصرے بند ہیں.