سوات کے علاقے کبل سی ٹی ڈی تھانہ میں  2دھماکے، 12 افراد شہید، 50 سے زائد زخمی

فوٹو : اسکرین گریب

مینگورہ : سوات کے علاقے کبل سی ٹی ڈی تھانہ میں  2دھماکے، 12 افراد شہید، 50 سے زائد زخمی ہوگئے اموات کا خدشہ ہے ، ابتدائی اطلاعات کے مطابق تھانہ سی ٹی ڈی کو بھی نقصان پہنچا ہے.

سوات میں دھماکہ کے بعد اسپتالوں میں ہنگامی حالت نافذ کردی گئی، جبکہ زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا جارہا ہے امدادی کارروائیاں شروع کر دی گئی ہیں. 

جاری ہے

سوات میں نجی ٹی وی اے آر وائی کی رپورٹ کے مطابق سی ٹی ڈی تھانہ کبل میں 2 دھماکے ہوئے جس کے نتیجے میں ،12 افراد شہید اور 53 زخمی ہوگئے ، اموات کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ہے۔

ابتدائی میڈیا رپورٹس کے مطابق دھماکہ اس قدر شدید تھا کہ تھانے کی چھت گر گئی، سکیورٹی فورسز نے متاثرہ علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا۔

ریسکیو ٹیموں نے زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کر دیا، دھماکے کے بعد شہر بھر کے ہسپتالوں کو الرٹ رہے کی ہدایت جاری کر دی گئی۔

ذرائع کے مطابق دھماکے سے قریبی مسجد کو بھی نقصان پہنچا ہے جب کہ دھماکہ کی شدت سے قریبی عمارتوں کے شیشے بھی ٹوٹ گئے، اندھیرے کی وجہ سے ریسکیو ٹیموں کو امدادی کاموں میں مشکلات کا سامنا ہے۔

ڈی پی او کے مطابق دھماکے سے تھانے کی عمارت کو شدید نقصان پہنچا، دھماکے کی نوعیت معلوم کی جا رہی ہے۔

رپورٹس کے مطابق کچھ افراد کے ملبے تلے دبے ہونے کی اطلاعات ہیں اندھیرا ہونے کے باعث امدادی سرگرمیوں میں مشکلات درپیش ہیں۔

جاری ہے

BIG SUCCESS

تبصرے بند ہیں.