نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 6 وکٹوں سے ہرا کر ٹی ٹوئنٹی سیریز برابر کردی
فوٹو: پی سی بی
راولپنڈی: نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 6 وکٹوں سے ہرا کر ٹی ٹوئنٹی سیریز برابر کردی، مارک چپمین اور جمی نیشم کے درمیان 121رنز کی شراکت نے بازی پلٹ دی.
مارک چپمین 104 اور جمی نیشم 45 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے، کپتان لیتھم انگز کی پہلی ہی بال پر شاہین شاہ کا شکار بنے ان کا کیچ شاداب خان نے پکڑا.
𝙁𝙞𝙧𝙨𝙩-𝙤𝙫𝙚𝙧 𝙙𝙚𝙨𝙩𝙧𝙪𝙘𝙩𝙞𝙤𝙣 ⚡@iShaheenAfridi strikes TWICE! 🦅#PAKvNZ | #CricketMubarak pic.twitter.com/LVxDeAU6iQ
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) April 24, 2023
اسی اوور میں ول ینگ 4 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، تیسرے آوت ہونے والے چاڈ بوز تھے جبکہ 73 کے مجموعی سکور پر 4 وکٹ ڈیرل مچل کی گری، شاہین شاہ اور عماد وسیم نے 2،2 کھلاڑی آؤٹ کئے.
شاہین شاہ نے 4 اوورز میں 39 رنز دئیے جبکہ حارث روف اور احسان اللہ پٹائی برداشت کر کے بھی خالی ہاتھ رہے، مہمان ٹیم پانچواں میچ جیت کر سیریز 2،2 سے برابر کر دی، چوتھا میچ بارش کی وجہ سے سے بے نتیجہ ختم ہوا تھا.
James Neesham's press conference at the end of the T20I series.#CricketMubarak #PAKvNZ https://t.co/4QnO6ZBpOd
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) April 24, 2023
کیوی ٹیم ابتدا میں 194 رنز کے ہدف کے تعاقب میں مشکلات کا شکار تھی ،28 رنز پر 3 کھلاڑی آوٹ ہو گئے تھے۔
اس سے قبل پانچویں اور سیریز کے آخری ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستانی ٹیم نے نیوزی لینڈ کو جیت کیلئے 194 رنز کا ہدف دے دیا۔
راولپنڈی میں کھیلا جا رہے اس میچ میں نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔
Pakistan captain Babar Azam's press conference at the end of the #PAKvNZ T20I series.#CricketMubarak https://t.co/pu2hioewDq
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) April 24, 2023
کپتان بابر اعظم 19 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے تاہم محمد رضوان نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے ناقابل شکست 98 رنز کی اننگز کھیلی۔
محمد رضوان نے مجموعی طور پر 62 گیندوں کا سامنا کیا اور اس دوران 4 چھکے اور 7 چوکے لگائے۔
Maiden T20I 💯 for Mark Chapman. An extraordinary match-winning effort from the left-handed batter 👏#PAKvNZ | #CricketMubarak pic.twitter.com/4f1qIQVnSg
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) April 24, 2023
تبصرے بند ہیں.