قومی ٹھٹھہ میں پکنگ منانے جانے والوں کی گاڑی کو حادثہ،9 افراد جاں بحق By ZH Today Last updated Apr 26, 2023 Share فوٹو : فائل کراچی: ٹھٹھہ میں پکنگ منانے جانے والوں کی گاڑی کو حادثہ،9 افراد جاں بحق، متاثرہ افراد کراچی سے کینجھر جھیل عید کے بعد پکنک منانے گئے تھے۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق ٹھھٹہ میں ٹرک اورسیاحوں کی گاڑی کو حادثہ پیش آیا،حادثہ میں جاں بحق ہونے والے تمام افراد کا تعلق کراچی سے ہے۔ ذرائع کے مطابق قذافی ٹاؤن کراچی کے رہائشی افراد وین میں سوار تھے اور چلیا کے مقام پر مخالف سمت سے آنے والے ٹرک نے ان کی زندگی کا خاتمہ کیا۔ حادثہ کے نتیجے میں 8 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جبکہ ایک شخص زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے اسپتال پہنچ کر بھی جانبر نہ ہوسکا۔ BIG SUCCESS ٹھٹھہ میں پکنگ منانے جانے والوں کی گاڑی کو حادثہ،9 افراد جاں بحق Share FacebookTwitterWhatsAppFacebook MessengerPrint
تبصرے بند ہیں.