مرتضیٰ جاوید عباسی اور جاوید لطیف کے درمیان جھگڑا، مارنے کیلئے لپکے

فوٹو : فائل

اسلام آباد : مرتضیٰ جاوید عباسی اور جاوید لطیف کے درمیان جھگڑا، مارنے کیلئے لپکے تو ارکان اسمبلی نے بیچ بچاو کرادیا، یہ لڑائی
قومی اسمبلی اجلاس کے دوران ہوئی۔

قومی کا اجلاس بدھ کو اسپیکر راجہ پرویز کی زیر صدارت منعقد ہوا، اس دوران ن لیگ کے مرتضیٰ جاوید عباسی اور جاوید لطیف کے درمیان جھگڑا ہوگیا۔

جاوید لطیف اور مرتضیٰ جاوید عباسی نے ایک دوسرے کو مارنے کی کوشش کی لیکن عبدالرحمان کانجو، اعظم نذیر تارڑ اور دیگر ارکان اسمبلی نے دونوں کے درمیان بیچ بچاؤ کروایا۔

وفاقی وزیر قانون سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے جھگڑا رکوانے کے لئے مرتضیٰ جاوید عباسی کو خواجہ آصف کے پاس بٹھا دیا جب کہ پیپلز پارٹی کے قمر زمان کائرہ نے بھی دونوں رہنماؤں کو خاموش کروانے کی کوشش کی.

ذرائع کے مطابق جھگڑا ایوان میں بولنے کا وقت نہ ملنے پر ہوا، مرتضیٰ جاوید عباسی کے احتجاج پر جاوید لطیف نے قابل اعتراض جملہ بولا تو مرتضیٰ جاوید عباسی طیش میں آئے، ایک دوسرے کو مارنے کی کوشش کی.

BIG SUCCESS

تبصرے بند ہیں.