جاوید لطیف نے کسی خاص ارادے سے ایوان کا ماحول خراب کرنے کی کوشش کی

فوٹو: فائل

اسلام آباد: جاوید لطیف اور مرتضی جاوید عباسی جھگڑا پر مزتضیٰ جاوید عباسی کا موقف سامنے آگیا، کہتے ہیں جاوید لطیف کے رویہ سے لگتا تھا جاوید لطیف نے کسی خاص ارادے سے ایوان کا ماحول خراب کرنے کی کوشش کی.

قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران مرتضی جاوید عباسی اور جاوید لطیف میں تلخی کے واقعہ پر وفاقی وزیر پارلیمانی امور اور چیف وپ مرتضی جاوید عباسی کا موقف سامنے آگیا۔

مرتضی جاوید عباسی نے میڈیا پر چلنے والی خبروں کی سختی سے تردید کی ہے کہ وزیراعظم کی جانب سے کابینہ اجلاس میں جاوید لطیف کو تقریر کرنے کا کہا گیا تھا۔

مرتضی جاوید عباسی کا کہنا ہے کہ اجلاس کے دوران تمام اراکین کو انکی پارٹیوں کے حساب سے تقاریر کیلیے وقت دیا جاتا ہے، میاں جاوید لطیف نے تقریر کیلیے ضد کی تو میں نے کہا کہ ہماری پارٹی کی جانب سے تین ممبران پہلے ہی تقریر کر چکے ہیں.

اس کے باوجود میں نے سپیکر سے جاوید لطیف کو وقت دینے کے لئے خصوصی درخواست کی جس پر سپیکر نے کہا کہ ایم کیو ایم ، محسن داوڑ اور خالد مگسی کی تقریر کے بعد جاوید لطیف کو موقع دیا جاۓ گا.

لیکن ناجانے جاوید لطیف کیوں طیش میں آگئے؟ گالم گلوچ اور ہاتھ پاٸی کرنے کی کوشش کی۔ مرتضی جاوید عباسی نے کہا کہ میاں جاوید لطیف کے رویے سے لگتا ہے کہ وہ اسی خاص ارادے سے ایوان کا ماحول خراب کرنے کی کوشش کی۔

BIG SUCCESS

تبصرے بند ہیں.