اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے قومی اسمبلی سے اعتماد کا ووٹ حاصل کرلیا، اعتماد کی قرار داد وزیرخارجہ نے پیش کی۔
اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری کی طرف سے وزیراعظم پراعتماد کی قرارداد پر رائے شماری کرائی۔
گنتی مکمل ہونے پر اسپیکر نے بتایا کہ قومی اسمبلی کے 180 ارکان نے وزیراعظم شہباز شریف پر اعتماد کااظہار کیا ہے۔
راجہ پرویز اشرف نے کہا اگر مفتی عبدالشکور زندہ ہوتے تو اعتماد کے ووٹ 181 ہوتے تاہم انہوں نے 180 ووٹ حاصل کیے ہیں۔
اس سے قبل وزیراعظم شہباز شریف نے قومی اسمبلی سے اعتماد کا ووٹ لینے کا فیصلہ اتحادی جماعتوں کے ظہرانے میں کیا گیا۔
اعتماد کا ووٹ لینے کے بعد وزیراعظم شہبازشریف نے تمام اتحادی جماعتوں کا شکریہ ادا کیااور کہا کہ میں اتحادیوں کے اعتماد پر پورا اترنے کی ہر ممکن کوشش کروں گا۔
تبصرے بند ہیں.