شہباز گل دوبارہ 2دن کا جسمانی ریمانڈ ملنے پر پولیس کے حوالے، پمزاسپتال منتقل

فوٹو: سوشل میڈیا

راولپنڈی: پی ٹی آئی رہنما شہباز گل دوبارہ 2دن کا جسمانی ریمانڈ ملنے پر پولیس کے حوالے، پمزاسپتال منتقل کردیا گیا، ڈاکٹر شہباز گل کے طبی معائنے کیلئے پمز انتظامیہ نے پانچ رکنی میڈیکل بورڈ تشکیل دے دیا۔

شہباز گل کو جوڈیشل پر جیل منتقل ہونے کے بعد پولیس نے دوبارہ ایڈیشنل سیشن جج کی عدالت سے مزید دو دن کا ریمانڈ حاصل کیا اس دوران اڈیالہ جیل میں شہباز گل کی حالت خراب ہو گئی۔

جیل انتظامیہ انھیں ڈی ایچ کیو راولپنڈی منتقل کرنا چارہی تھی تاہم اسلام آباد پولیس اور بعد میں وفاقی حکومت کے فیصلہ پر رینجرز کو لینے جانے کے حکم پر انھیں اسلام آباد پولیس کے حوالے کیا گیا۔

ڈاکٹر شہباز گل کو اڈیالہ جیل سے پمز اسلام آباد کے آئی سی یو میں منتقل کیا گیا ہے میڈیکل بورڈ میں پروفیسر ڈاکٹر آف سرجری، پروفیسر ڈاکٹرآف میڈیسن، پروفیسر آف کارڈک، نیورو میڈیسن اور آرتھوپولک پروفیسرز شامل ہیں۔

http://

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے بھانجے حسان نیازی نے ڈاکٹر شہباز گل کی ہسپتال سے ایک تصویر شیئر کی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ بے سدھ حالت میں بیڈ پر پڑے ہیں اور انہیں آکسیجن ماسک لگا ہوا ہے۔

حسان نیازی نے مطالبہ کیا کہ پنجاب حکومت کے لوگوں کو بھی پمز میں موجود ہونا چاہیے، اگر شہباز گل کو کچھ ہوجاتا ہے تو اس کے ذمہ دار رانا ثناء اللہ ہوں گے۔

BIG SUCCESS

تبصرے بند ہیں.