پاکستان نے پہلے ایک روزہ میچ میں نیوزی لینڈ کو 6وکٹوں سے شکست دے دی

فوٹو: پی سی بی

راولپنڈی: پاکستان نے پہلے ایک روزہ میچ میں نیوزی لینڈ کو 6وکٹوں سے شکست دے دی، فخر زمان کی 117 رنز کی شاندار اننگز کھیل کر پلیئر آف دی میچ قرار پائے.

محمد رضوان نے چوکا لگا کر ایک اوور پہلے پاکستان کو فتح دلا دی، پاکستان کے فخر زمان نے 117 رنز کی شاندار اننگز کھیلی اور مقررہ ہدف 49 ویں اوور میں 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

پاکستان کی جانب سے امام الحق 60 ، بابر اعظم 49، شان مسعود ایک، آغا سلمان 7 سکور بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ محمد رضوان نے 42 رنز کی شاندار ناقابل شکست اننگز کھیلی، نیوزی لینڈ کے ایڈم ملن نے 2 جبکہ ایش سودھی، بلیئر ٹکنر اور ریچن رویندر نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

پاکستان نے ٹاس جیت کر مہمان ٹیم کو پہلے کھلنے کی دعوت دی، 5 ون ڈے میچز کی سیریز کے پہلے میچ میں کیویز ٹیم نے مقررہ 50 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 288 رنز بنائے۔

نیوزی لینڈ کے ڈیرل مچل 113 اور ول ینگ 86 رنز بنا کر نمایاں رہے، چاڈ بوز 18، کپتان ٹام لیتھم 20، مارک چیپ مین 15 اور ریچن رویندر 9 رنز بنا کر پویلین لوٹے۔

پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی ، حارث رؤف اور نسیم شاہ نے 2،2 جبکہ شاداب خان نے ایک وکٹ حاصل کی۔

دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا دوسرا میچ 29 اپریل کو راولپنڈی جبکہ بقیہ تین میچز کراچی کے نیشنل سٹیڈیم میں کھلے جائیں گے۔

BIG SUCCESS

تبصرے بند ہیں.