عمران خان 8 مقدمات میں پیشی کےلئے اسلام آباد پہنچ گئے ، ہائی کورٹ میں پیش

اسلام آباد: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف و سابق وزیراعظم عمران خان 8 مقدمات میں پیشی کےلئے اسلام آباد پہنچ گئے ، ہائی کورٹ میں پیش، اس موقع پر سخت سکیورٹی انتظمات کئے گئے ہیں۔

سابق وزیراعظم عمران خان آج صبح سویرے زمان پارک لاہور سے عدالتوں میں پیشی کےلئےبراستہ موٹروے روانہ ہوئے، جگہ جگہ لوگوں کی بڑی تعداد استقبال کےلئے موجود تھی۔

عمران خان کا قافلہ استقبال کےلئے آنے والوں کےلئے رکا نہیں سابق وزیراعظم عمران خان گاڑی سے ہی لوگوں کے استقبال پر ہاتھ ہلا کر جواب دیتے رہے اسی لئے عدالت جلدی پہنچ گئے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ میں وکلا کی درخواست کے باوجود ان کی گاڑی کو احاطہ عدالت تک رسائی نہ ملی اور انھیں اتار کر گاڑی واپس ہوئی انصاف لائر فورم کے وکلا کے ہمراہ کمرہ عدالت تک پہنچے۔

کمرہ عدالت میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو میں چیئرمین پاکستان تحریک انصاف نے کہا کہ ہم مزاکرات انتخابات کےلئے کررہے ہیں کیونکہ 14 مئی اگر گزر گئی تھی پھر ملک کا آئین ٹوٹ جائے گا۔

عمران خان نے ایک بار پھر واضح کیا کہ آئین نے 90 دن انتخابات کرانے کا وقت متعین کیا ہوا ہے اور س میں کسی بہانہ بازی سے وقت میں توسیع نہیں لی جاسکتی ، آئین کا حکم واضح ہے۔

انھوں نے کہا کہ اسی لئے ہم مزاکرات میں شامل ہوئے ہیں تاکہ آئین کی پاسداری ممکن ہو سکے، ایک سوال کے جواب میں انھوں نے کہا کہ یہ بات ذہین میں رکھیں کہ چور ، کرپٹ اور صاف لوگ برابر نہیں ہوتے۔

میں اگر ان کے ساتھ نہ بیٹھنے کی بات کرتا ہوں تو اسی لئے کرتا ہوں تاہم میری پارٹی کے لوگ ٹیبل پر صرف انتخابات کی تاریخ پر بات کرنے کےلئے ہی بیٹھے ہیں۔

BIG SUCCESS

تبصرے بند ہیں.