اسلام آباد : رکن قومی اسمبلی کا فون نہ سننے پر اسسٹنٹ کمشنر کی استحقاق کمیٹی میں طلبی، ٹیلی فون کال نہ سننا اسسٹنٹ کمشنر جڑانوالہ شوکت مسیح بھٹی کو مہنگا پڑ گیا.
قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے استحقاق نے اے سی جڑانوالہ کو طلب کرلیا نواب شیر وسیر پی ٹی آئی کے منحرف اراکین میں شامل ہیں جنھوں نے اسسٹنٹ کمشنر جڑانوالہ شوکت مسیح بھٹی کو ٹیلی فون کیا تھا.
سرکاری افسر کی جانب سے ٹیلی فون نہ سننے پر رکن قومی اسمبلی نواب شیر وسیر کا استحقاق مجروح ہوگیا۔۔جواب میں نواب شیر وسیر نے اے سی جڑانوالہ شوکت مسیح کے خلاف استحقاق کمیٹی میں شکایت درج کرادی.
شکایت میں موقف اختیار کیا گیا کہ اے سی جڑانوالہ والا کو ٹیلی فون کالز کیں لیکن انھوں نے میرا فون نہیں سنا، شکایت پر قائمہ کمیٹی برائے استحقاق نے اے سی جڑانوالہ کو طلب کرلیا.
3 مئی کو استحقاق کمیٹی کا اجلاس ہوگا جس میں اے سی جڑانوالہ سے معزز ممبر کی کالز نہ سننے پر وضاحت مانگی گئی ہے۔ اب دیکھتے ہیں صاحب مطمئن ہوتے ہیں یا نہیں۔
تبصرے بند ہیں.