ذوالفقارعلی بھٹوکی پوتی فاطمہ بھٹورشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئیں
فوٹو: فائل
کراچی: سابق وزیراعظم اور پاکستان پیپلز پارٹی کے بانی ذوالفقارعلی بھٹوکی پوتی فاطمہ بھٹورشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئیں۔
مرتضی ٰبھٹو کی بیٹی فاطمہ بھٹوکا نکاح 70کلفٹن کراچی میں (گراہم نامی شخص سے) ہوا،ذوالفقار جونیئر نےاپنی بہن فاطمہ بھٹو کےنکاح کی تفصیل شیئر کی۔
جونیئر بھٹونے کہا ہے ہمارے والد شہید میر مرتضیٰ بھٹو اور بھٹو خاندان کی جانب سے مجھے یہ خوشخبری سناتے ہوئے بہت خوشی ہو رہی ہے میری بہن فاطمہ کی شادی کل ہمارے گھر 70 کلفٹن میں ایک سادہ تقریب میں ہوئی۔
تقریب میں فاطمہ کے چاہنے والوں نے ہمارے دادا کی لائبریری میں شرکت کی، یہ جگہ میری پیاری بہن کے لیے بہت معنی رکھتی ہے۔
On behalf of our father, Shaheed Mir Murtaza Bhutto and the Bhutto family, I’m very happy to share some happy news. My sister Fatima and Graham were married in an intimate nikkah ceremony yesterday at our home, 70 Clifton. pic.twitter.com/SQjPB4yB7r
— Zulfikar Ali Bhutto ذوالفقار علي ڀٽو (@BhuttoZulfikar) April 28, 2023
تبصرے بند ہیں.