پٹرول کی قیمت کم نہ ہوئی ، لائٹ ڈیزل کے نرخ میں کمی کا نوٹیفیکیشن جاری

فوٹو : فائل

اسلام آباد: پٹرول کی قیمت کم نہ ہوئی ، لائٹ ڈیزل کے نرخ میں کمی کا نوٹیفیکیشن جاری، پٹرول کی قیمت 282 روپے فی لیٹر برقرار رکھی گئی ہے ، فنانس ڈویژن سے یکم مئی سے پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتیں کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا.

نوٹیفیکیشن کے مطابق پٹرول کی قیمت 282 روپے کی سطح پر برقرار رکھی گئی ہے، ڈیزل کی قیمت 5روپے کم کی گئی ہے نئی قیمت 288روپے فی لیٹر ہے.

مٹی کے تیل کی قیمت دس روپے کمی سے 176روپے سات پیسے پر آگئی، لائٹ ڈیزل کی 10 روپے کمی سے 164روپے68پیسے ہو گئی ہے.

یکم مئی سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان ظاہر کر کے مخصوص میڈیا گروپس کے زریعے دن بھر خوش خوش خبریاں سنائی گئیں.

ذرائع سے چلنے والی نیوز میں پٹرول کی قیمت میں 4 سے 6 روپے فی لیٹر کمی تجویز کی گئی، عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں کے رحجان کی بنیاد پر ورکنگ کی گئی ہے.

BIG SUCCESS

تبصرے بند ہیں.