انوارالحق راتوں رات وزیراعظم آزاد کشمیر بن گئے، 12 دن سے کابینہ نہ بنا سکے
فوٹو : فائل
مظفرآباد: انوارالحق راتوں رات وزیراعظم آزاد کشمیر بن گئے، 12 دن سے کابینہ نہ بنا سکے، سیاسی چپقلش کے باعث وزرا کی تشکیل میں مشکلات درپیش ہیں۔
سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس کی نااہلی کے بعد آزاد کشمیر اسمبلی میں کئی روز کے ڈیڈلاک کے بعد ڈرامائی انداز میں نئے قائد ایوان کا انتخاب ہوا۔
ذرائع کے مطابق وزارتوں کی تقسیم پر تحریک انصاف کے منحرف اراکین پر مبنی پی ڈی ایم کی اتحادی حکومت کو سخت مشکلات کا سامنا ہے۔
تحریک انصاف کے فارورڈ بلاک کے اراکین وزارتوں کا زیادہ حصہ سمیٹنا چاہتے ہیں تاہم ان کی اس خواہش پر پی ڈی ایم اتحاد کو تحفظات ہیں۔
تبصرے بند ہیں.