پاکستان نے نیوزی لینڈ کو 26 رنز سے ہرا کر ایک روزہ میچز کی سیریز جیت لی
فوٹو: پی سی بی
کراچی: پاکستان نے نیوزی لینڈ کو 26 رنز سے ہرا کر ایک روزہ میچز کی سیریز جیت لی، میزبان ٹیم کو مہمان کیویز کے خلاف 5 میچز کی سیریز میں 3 صفر کی فیصلہ کن برتری حاصل ہوگئی ہے.
کراچی میں نیوزی لینڈ کے خلاف پاکستان نے 12 سال بعد ایک روزہ میچز کی سیریز میں کامیابی حاصل کی ہے، پاکستان نے 2011 میں آخری مرتبہ نیوزی لینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز جیتی تھی۔
تیسرا ایک روزہ میچ کراچی کے نیشنل بینک کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلا گیا، میچ میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کو جیت کےلیے 288 رنز کا ہدف دیا، جس کے تعاقب میں کیوی ٹیم 261 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی.
ٹاس نیوزی لینڈ نے جیت کر پہلے پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔ مسلسل تین اننگز میں سنچریاں بنانے والے فخر زمان اس بار نہ چل سکے اور صرف 19 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
امام الحق اور بابر اعظم کے درمیان سنچری پارٹنرشپ نے ٹیم کے لیے بڑے اسکور کی بنیاد ڈالی۔ بابر اعظم اپنی 26ویں نصف سنچری بنانے کے بعد 145 کے مجموعے پر آؤٹ ہوئے، انہوں نے 54 رنز اسکور کیے۔
اس کے بعد عبداللّٰہ شفیق آج بھی متاثر کن پرفارمنس نہ دے سکے اور صرف 19 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے ، دوسری جانب موجود امام الحق محتاط انداز میں رنز بناتے رہے۔
امام الحق اس وقت بدقسمت ٹھہرے جب 90 کے اسکور پر ایڈم ملن کی گیند پر بولڈ ہوگئے اور سنچری نہ بنا سکے، محمد رضوان اور آغا سلمان نے بالترتیب 32، 31 رنز بناکر ٹیم کے اسکور کو بہتر بنایا۔
Series sealed 🙌
Victory achieved in the third ODI by 2️⃣6️⃣ runs as we extend the lead to 3️⃣-0️⃣ #PAKvNZ | #CricketMubarak pic.twitter.com/cfgmbxQz7F
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) May 3, 2023
تبصرے بند ہیں.