عمران خان آج 9مقدمات میں ضمانت کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ پیش ہونگے

فوٹو: فائل

اسلام آباد: چئیرمین تحریک انصاف و سابق وزیراعظم عمران خان آج 9مقدمات میں ضمانت کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ پیش ہونگے، عدالت ضمانت کی درخواستوں پرسماعت آج کرے گی.

اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامرفاروق اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب پر مشتمل کی دورکنی بینچ دن2بجےسماعت کرےگا، سابق وزیراعظم عمران خان لیگل ٹیم کےہمراہ عدالت میں پیش ہوں گے.

گزشتہ روز عمران خان ٹانگ میں سوجن، درد کے باعث پیش نہیں ہوئے تھے، عدالت نےعمران خان کی عبوری ضمانت میں آج تک توسیع کی تھی وکیل سلمان صفدرنےعمران خان کی آج ہر صورت میں پیشی کی یقین دہانی کرائی تھی.

ضلعی انتظامیہ،پولیس کی جانب سے سکیورٹی کےسخت اقدامات کیےجائیں گے
کورٹ روم نمبر1میں وکلاء،صحافیوں کاداخلہ خصوصی پاس کےذریعےہوگا

عمران خان کےساتھ15وکلاء کوکمرہ عدالت جانےکی اجازت ہوگی، اٹارنی جنرل،ایڈوکیٹ جنرل آفس سے10وکلاء کمرہ عدالت جاسکیں گے.

اسلام آباد ہائی کورٹ جرنلسٹس ایسوسی ایشن کے30ممبران کوکمرہ عدالت جانےکی اجازت ہوگی، کسی بھی غیرمتعلقہ شخص کی احاطہ عدالت میں داخلے پر پابندی ہوگی.

ہائی کورٹ کے اندر باہر پولیس اور دیگر سکیورٹی اداروں کی بھاری نفری سکیورٹی پرتعینات ہوگی جبکہ اسلام آباد پولیس کے مطابق شہر میں دفعہ 144 نافذ ہے.

BIG SUCCESS

تبصرے بند ہیں.