سیاستدانوں نے وکیل بھی تقسیم کر دئے پاکستان بار کونسل اور سپریم کورٹ بار کی لڑائی

فوٹو: فائل

اسلام آباد: سیاستدانوں نے وکیل بھی تقسیم کر دئے پاکستان بار کونسل اور سپریم کورٹ بار کی لڑائی سپریم کورٹ پہنچ گئی، پاکستان بار کونسل اور سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے درمیان اختلافات شدت اختیار کرگئے۔

دونوں کے ایک دوسرے کے خلاف حملے، پاکستان بار کونسل نے سیکرٹری اور ایڈیشنل سیکرٹری سپریم کورٹ بار کو عہدے سے ہٹا دیا،پاکستان بار کونسل نے سپریم کورٹ بار کے سیکرٹری مقتدر اختر شبیر اور ایڈیشنل سیکرٹری شکیل الرحمان کو عہدے سے ہٹادیا۔

سیکرٹری خزانہ حفظہ بخاری کو سیکرٹری سپریم کورٹ بار کا اضافی چارج تفویض کردیا گیا. پاکستان بار کونسل اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ سیکرٹری اور ایڈیشنل سیکرٹری نے لیگل پریکٹیشنر اینڈ بار کونسل ایکٹ کی خلاف ورزی کی.

سیکرٹری اور ایڈیشنل سیکرٹری پاکستان بار کی ایگزیکٹو کمیٹی کے سامنے پیش نہیں ہوئے. ایگزیکٹو کمیٹی کے فیصلے کے مطابق سیکرٹری اور ایڈیشنل سیکرٹری کو عہدے سے ہٹایا جاتا ہے. ایڈیشنل سیکرٹری سپریم کورٹ بار کا عہدہ فی الحال خالی رہے گا.

دوسری طرف سیکرٹری سپریم کورٹ بار نے پاکستان بار کونسل کے سات ممبران کی سپریم کونسل بار کی رکنیت معطلی کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا۔

جن ارکان کی سپریم کورٹ بار کی رکنیت معطل کی گئی ان میں حسن رضا پاشا ،امجد شاہ ریاضت علی سحر،طارق آفریدی ،مسعود چشتی ،احسن بھون اور قلب حسن شاہ شامل ہیں۔

سپریم کورٹ بارکی قیادت کا کہنا ہے پاکستان بار کونسل کے ممبران کی جانب سے سپریم کورٹ بار کو ٹیک اور کرنے کی غیر قانونی کوشش کی گئی۔

پاکستان بار کونسل ممبران نے مس کنڈکٹ کیا ممبر شپ معطل کرتے ہوے حتمی منظوری معاملہ جنرل باڈی کو بھجوادیا گیا.

پاکستان بار کونسل اور سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے درمیان اختلافات کا معاملہ سپریم کورٹ پہنچ گیا ہےاور سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر اور سیکریٹری نے پاکستان بار کونسل کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کر لیاہے.

صدر سپریم کورٹ بار عابد زبیری اور سیکریٹری مقتدر اختر شبیر نے پاکستان بار کے شوکاز نوٹس کے خلاف درخواست دائر کر دی پاکستان بار نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر صدر سپریم کورٹ بار عابد زبیری اور سیکریٹری کو شوکاز نوٹس جاری کیا تھا.

سپریم کورٹ بار نے درخواست ایڈووکیٹ حامد خان کی وساطت سے دائر کی ہےسپریم کورٹ بار نے درخواست میں پاکستان بار کونسل اور ایگزیکٹو کمیٹی کو فریق بنایا ہے.

عدالت پاکستان بار کا شوکاز نوٹس کالعدم قرار دے، سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کی استدعا، سپریم کورٹ بار کا موقف ہے کہ وفاقی وزیر قانون پاکستان بار کونسل کے ممبر ہیں، پاکستان بار کونسل کا جھکاو حکومت کی جانب ہے.

سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن پاکستان بار کونسل نے عابد زبیری اور دیگر کو شوکاز نوٹس سیاسی بنیادوں پر جاری کیا، پاکستان بار کا شوکاز نوٹس غیر قانونی، دائرہ اختیار سے تجاوز اور آرٹیکل 9 کے خلاف ہے.

درخواست میں سپریم کورٹ آف پاکستان سے استدعا کی گئی ہے کہ عدالت پاکستان بار کونسل کو سپریم کورٹ بار کے معاملات میں دخل اندازی سے بھی روکے.

BIG SUCCESS

تبصرے بند ہیں.