شنگھائی تعاون تنظیم کا وزرائے خارجہ اجلاس 15 نکاتی ایجنڈا فائنل کریگا

فوٹو: گوگل

گوا، انڈیا: شنگھائی تعاون تنظیم کا وزرائے خارجہ اجلاس 15 نکاتی ایجنڈا فائنل کریگا، آج وزرائے خارجہ اس پر غور کریں گے.

شنگھائی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ کے اجلاس میں ایس سی او سربراہی اجلاس کے لیے پندرہ نکاتی ایجنڈا کو حتمی شکل دی جائے گی، ایس سی او کے سربراہان مملکت کونسل کا اگلا اجلاس جولائی میں ہو گا۔

وزارتی اجلاس میں کلیدی توجہ ایس سی او سربراہی اجلاس کی تیاریوں پر دی جائے گی
وزرائے خارجہ اجلاس میں ایران اور بیلاروس کو تنظیم کا رکن بنانے کے عمل پر تبادلہ خیال ہو گا.

وزارتی اجلاس میں علاقائی اور بین الاقوامی مسائل بالخصوص یوکرین جنگ اورافغانستان پر تبادلہ خیال ہو گا۔وزارتی اجلاس میں تزویراتی مسائل بالخصوص سلامتی اور انسداد دہشت

گردی کے امور پر بھی غور ہو گا۔
ایس سی او وزرائے خارجہ اجلاس میں قومی کرنسیوں میں تجارت کے تصفیے کی تجویز بھی زیر غور آئے گی، متحدہ عرب امارات، کویت،مالدیپ اور میانمار (برما) کو ایس سی او کا ڈائیلاگ پاٹنر بنانے پر بھی غور ہو گا۔

وزارتی اجلاس میں انگریزی کو شنگھائی تعاون تنظیم کی ورکنگ لینگوئج بنانے پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

BIG SUCCESS

تبصرے بند ہیں.