وزارت داخلہ کا پنجاب اور خیبرپختونخوا میں فوج تعینات کرنے کا فیصلہ ،

فوٹو: فائل

اسلام آباد: وزارت داخلہ کا پنجاب اور خیبرپختونخوا میں فوج تعینات کرنے کا فیصلہ ، پنجاب اور خیبرپختونخوا حکومتوں کی درخواست پر وفاق نے صوبوں میں فوج تعینات کرنے کا فیصلہ کیا۔

پنجاب حکومت کی جانب سے پاک فوج کی خدمات طلب کی گئی تھیں جس پر وفاقی وزارت داخلہ نے پاک فوج کی خدمات کی منظوری دے دی۔

محکمہ داخلہ کے مطابق پاک فوج کی 10 کمپنیوں کی خدمات پنجاب حکومت کے سپرد کی گئی ہیں، پاک فوج امن وامان قائم کرنےکے لیے ضلعی انتظامیہ کے ساتھ مل کر کام کرےگی اور ضلعی انتظامیہ کی معاونت کرےگی۔

وفاقی وزارت داخلہ نے پنجاب میں فوج کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے ادھر خیبرپختونخوا حکومت نے صوبے میں فوج کو طلب کرنے کے لیے وفاق کودرخواست دے دی ہے۔

پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی گرفتاری کے بعد ملک کے مختلف شہروں میں مظاہرین اور سکیورٹی فورسز کے درمیان جھڑپیں جاری ہیں۔

پنجاب میں فوج تعینات کرنے کے لئے محکمہ داخلہ پنجاب نے سمری وزارت داخلہ کو بھیجی، ذرائع کے مطابق فوج کو آئین کے آرٹیکل 245 کے تحت طلب کیا گیا ہے۔

فوج کو لاہور، ملتان، راولپنڈی، فیصل آباد سمیت دیگر اضلاع میں تعینات کیا جائے گا خیبرپختونخوا میں بھی پاک فوج طلب کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

BIG SUCCESS

تبصرے بند ہیں.