پاکستان اور نیدرلینڈز کے درمیان دوسرا ایک روزہ میچ آج کھیلا جائے گا
روٹر ڈیم: پاکستان اور نیدرلینڈز کے درمیان دوسرا ایک روزہ میچ آج کھیلا جائے گا،پہلے میچ میں میزبان ٹیم کو16 رنز سے شکست دے دی تھی۔ قومی ٹیم کی جانب سے دیے گئے 315 رنز کے ہدف کے تعاقب میں ہوم ٹیم 298 رنز بناسکی۔
دوسرے ایک روزہ میچ میں توقع کی جارہی ہے کہ ایک تبدیلی کی جائے گی اور شاہنواز دھانی کو موقع دیا جائے گا جب کہ بیٹنگ میں بھی کسی اور کوآزمایا جاسکتاہے۔
روٹرڈیم میں کھیلے جانے والے پہلے میچ میں قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ ابتدا میں امام الحق کی صورت میں قومی ٹیم کو پہلے نقصان کے بعد فخر زمان اور بابر اعظم نے 168 رنز کی پارٹنر شپ بنا کر قومی ٹیم کو بڑے ٹوٹل کی جانب گامزن کیا۔
فخر زمان نے اپنے کیریئر کی 7ویں سنچری جبکہ بابر اعظم نے 19ویں نصف سنچری بنائی اور وہ74رنز بنا کر آوٹ ہو گئے تھے۔
تبصرے بند ہیں.