نیب ترامیم کے خلاف عمران خان کی درخواست سماعت کیلئے مقرر

فوٹو: فائل

اسلام آباد: سپریم کورٹ نے نیب ترامیم کے خلاف عمران خان کی درخواست سماعت کیلئے مقرر کردی گئی.چیف جسٹس پاکستان عمر عطا بندیال کی سربراہی میں تین رکنی بینچ 16 مئی کو سماعت کرے گا.

جسٹس اعجاز الاحسن اور جسٹس منصور علی شاہ بھی بینچ میں شامل۔۔۔سپریم کورٹ میں نیب ترامیم کیس کی گزشتہ سماعت 16 مارچ کو ہوئی تھی۔۔مزید تفصیلات جانتے ہیں.

چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نیب ترامیم کیس کی سماعت کرے گا جس میں جسٹس اعجاز الاحسن اور جسٹس منصور علی شاہ بھی شامل ہوں گے۔

واضح رہے کہ سپریم کورٹ میں نیب ترامیم کیس کی گزشتہ سماعت 16 مارچ کو ہوئی تھی، گزشتہ سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی طرف سے ترامیم کے خلاف دائر درخواست میں نیب سے 16 مارچ تک برآمد کی گئی رقم کی تفصیلات طلب کرلی تھیں۔

سپریم کورٹ میں عمران خان کی نیب ترامیم کے خلاف درخواست پر چیف جسٹس پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال کی زیر سربراہی تین رکنی خصوصی بینچ نے مقدمے کی سماعت کی تھی۔

تفصیلات طلب کرتے ہوئے کہا تھا کہ بتایا جائے اب تک نیب سے کتنی ریکوری ہوئی اور پیسہ کہاں خرچ کیا گیا؟ نیب نے کس صوبے اور وفاقی حکومت کو کتنا پیسہ جمع کرایا؟

سپریم کورٹ نے سرکاری اداروں، بینکوں اور عوام کو واپس کیے گئے پیسے کی تفصیلات بھی فراہم کرنے کا حکم دیا تھا، دوران سماعت نیب پراسیکیوٹر نے عدالت کو بتایا تھا کہ حکومت یا ادارے کی خورد برد کردہ رقم ریکوری کے بعد اسے ہی دی جاتی ہے۔

گزشتہ سماعت پر چیف جسٹس نے احکامات دیے تھے کہ تمام تفصیلات آئندہ سماعت تک جمع کرائیں پھر جائزہ لیں گے۔

چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے ریمارکس دیے تھے کہ یہ کہا جاتا ہے کہ نیب نے گزشتہ سالوں میں ریکارڈ ریکوریاں کی ہیں، نیب ترامیم کے بعد اب بے نامی اور آمدن سے زائد اثاثے ثابت کرنا نیب کی ذمہ داری ہے۔

BIG SUCCESS

تبصرے بند ہیں.