عمران خان کی رہائی کے حکم پر جمائما خان کا بے ساختہ جملہ

فوٹو: فائل

اسلام آباد: سابق وزیراعظم عمران خان کی رہائی کے حکم پر جمائما خان کا بے ساختہ جملہ ، کہا کہ آخر کار دانشمندی غالب آگئی۔

عمران خان کی گرفتاری سے متعلق سپریم کورٹ کے حکم پر عمران خان کی سابق اہلیہ جمائما گولڈ اسمتھ کا رد عمل سامنے آگیا۔

جمائما نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے سپریم کورٹ کی جانب سے عمران خان کی ڈرامائی گرفتاری کو غیرقانونی قرار دینے کے حکم سے متعلق برطانوی نشریاتی ادارے کی خبر کا اسکرین شاٹ شیئر کیا۔

جمائما گولڈ اسمتھ نے لکھا کہ آخرکار دانشمندی غالب آگئی، تاہم انھوں نے اس پر عمران خان کا یہ کسی اور کے بارے میں کوئی تبصرہ نہیں کیا۔

واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی گرفتاری کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے فوری رہا کرنے کا حکم دیتے ہوئے عمران خان کو اسلام آباد ہائی کورٹ سے دوبارہ رجوع کرنے کا حکم دیا ہے۔

BIG SUCCESS

تبصرے بند ہیں.