چین بیلٹ اینڈ روڈ کے مزید منصوبوں کے لیے پاکستان کے ساتھ تعاون کاخواہاں

فوٹو: شہنوا

ووشی(شِنہوا) چین کے مشرقی صوبے جیانگ سو کے شہر ووشی میں ووشی-پاکستان تجارتی و سرمایہ کاری پروموش سیمینارکا انعقاد کیا گیا۔اس موقع پرووشی کے میئر ژاؤ جیان جون نے کہا کہ ووشی شہر،چین بیلٹ اینڈ روڈ کے مزید منصوبوں کے لیے پاکستان کے ساتھ تعاون کاخواہاں ہے۔

ژاؤ نے کہا کہ ووشی نے “بیلٹ اینڈ روڈ” کی تعمیر میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا ہے اور حالیہ برسوں میں پاکستان کے ساتھ اقتصادی اور تجارتی تبادلوں، سرمایہ کاری شعبے میں تعاون اور ثقافتی تبادلوں کے حوالے سے متعدد عملی کامیابیاں حاصل کی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ووشی اعلیٰ درجے کی ٹیکسٹائل، نئی توانائی، آٹوموبائلز اور پارٹس جیسی صنعتوں کو بھرپور ترقی دے رہا ہے اور چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) کی تعمیر میں تعاون کے لیے پاکستان کے ساتھ مزید تعاون کا خواہاں ہے۔

اس کے ساتھ ساتھ دونوں ممالک کے درمیان دیرپا دوستی میں شراکت کے لیے ووشی اور لاہور کو جڑواں شہرقرار دئے جانے کی امید رکھتا ہے۔
اس موقع پر شنگھائی میں پاکستان کے قونصل جنرل حسین حیدر نے کہا کہ وہ اقتصادی اور سماجی ترقی میں ووشی کی نمایاں کامیابیوں سے بہت متاثر ہوئے ہیں۔

ان کا کہنا تھا خاص طور پر، ووشی اور پاکستان کے درمیان مجموعی تجارتی حجم میں گزشتہ سال اضافہ ہوا، جو اس بات کا ثبوت ہے کہ دونوں ممالک کے پاس تعاون کی مضبوط بنیاد موجود ہے۔

انہوں نے بتایا کہ پاکستان خصوصی اقتصادی زونز کی تعمیر کے ساتھ سی پیک کی رفتار کو تیز کررہا ہے تاکہ ووشی کے مزید کاروباری اداروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کے لیے راغب کیا جا سکے۔

BIG SUCCESS

تبصرے بند ہیں.