فوج متحد ہے، مارشل لا لگنے کی افواہیں بے بنیاد ہیں، ترجمان پاک فوج

فوٹو: فائل

اسلام آباد: ترجمان پاک فوج میجر جنرل احمد شریف نے کہا ہے فوج متحد ہے، مارشل لا لگنے کی افواہیں بے بنیاد ہیں، ترجمان پاک فوج نے مارشل لاء کے امکانات کورد کرتے واضح کیاہے کہ ایسا کچھ نہیں ہونے جارہا ہے۔

نجی ٹی وی جیونیوز سے گفتگو میں میزبان کے سوال کے جواب میں ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ کسی افسر نے استعفیٰ نہیں دیا نہ حکم عدولی کی، فوج متحد ہے،ترجمان پاک فوج کا موقف۔

ترجمان پاک فوج نے کہا اندرونی شرپسندوں اور بیرونی دشمنوں کی پوری کوشش کے باوجود فوج جنرل عاصم منیر کی قیادت میں متحد تھی، متحد ہے اور متحد رہے گی، اس کو تقسیم کرنے کا خواب، خواب ہی رہے گا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھاکہ جنرل عاصم منیر اور سینیئر فوجی قیادت دل و جان سے جمہوریت کو سپورٹ کرتی ہے اور کرتی رہے گی، مارشل لا کا کوئی سوال ہی پیدا نہیں ہوتا ہے۔

ان کا کہنا تھاکہ آرمی چیف اور ان کے ساتھ پوری عسکری قیادت جمہوریت پر یقین رکھتی ہے،ملک میں مارشل لاء لگنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔

میزبان کی طرف سے استعفے کی اطلاعات کے حوالے سے سوال پرانہوں نے کہا کہ فوج میں کسی نےاستعفیٰ دیا نہ ہی کوئی حکم عدولی کی،ترجمان پاک فوج نے کہا فوج کو تقسیم کرنے کا خواب خواب ہی رہے گا۔

ان سے پوچھا گیا کہ جو ڈیڈلاک ہے اس پر آپ جمہوریت کے تسلسل پر یقین رکھتے ہیں تو ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ جی بالکل میں واضح طور پر کہہ رہا ہوں کہ آرمی کی سینئر قیادت، چیف آف آرمی سٹاف جنرل عاصم منیر جمہوریت پر مکمل یقین رکھتے ہیں۔

انھوں نے کہا سپہ سالار اور عسکری قیادت جمہوریت کو سپورٹ کرتی ہے اور کرتی رہے گی، ملک میں مارشل لاءکا کوئی سوال ہی پیدانہیں ہوتا۔

BIG SUCCESS

تبصرے بند ہیں.