عمران خان کی رہائشگاہ زمان پارک کا کنٹرول ضلعی انتظامیہ اور پولیس نے سنبھال لیا

فوٹو : فائل

لاہور: چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی رہائشگاہ زمان پارک کا کنٹرول ضلعی انتظامیہ اور پولیس نے سنبھال لیا اور زیر زمان پارک کا مکمل طور پر پولیس کے زیر کنٹرول آگیا ہے.

لاہور زمان پارک سے پولیس کی کارروائیوں کے باعث پی ٹی آئی کے کارکن بھی زمان پارک سے چلے گئےہیں،باہر خیمے اکھاڑ دئیے گئے ہیں اور پولیس اہلکار عمران خان کے گھر کے دروازے پر بیٹھ گئے ہیں۔

پولیس اہلکار آنے اور جانے والوں کی انٹری کرنے لگے جبکہ اردگرد کی سڑکوں پر رکاوٹیں دور کرنے کے لیے پولیس نے کرین کی مدد سے علاقے کا صفایا کر دیا ہے۔

تاہم اس کے باوجود چئیرمین تحریک انصاف عمران خان اپنے گھر میں موجود ہیں اور انھوں نے اندرونی حصوں کی تلاشی تاحال نہیں دینے دی عمران خان نے سرکاری ٹیم کو سرچ آپریشن سے روک دیا۔

کمشنر لاہور کی سربراہی میں حکومتی ٹیم نے کور کمانڈر ہاؤس سمیت فوجی تنصیبات پر حملوں میں ملوث ملزمان کے نام اور حملوں کے ثبوت عمران خان کو دیے، براہ راست ملوث پی ٹی آئی کی قیادت کی تفصیل بھی بتائی.

BIG SUCCESS

تبصرے بند ہیں.