عمران خان نے جنرل عاصم منیر سے متعلق رپورٹ کی تردید کر دی
فوٹو : فائل
اسلام آباد: سابق وزیراعظم عمران خان نے جنرل عاصم منیر سے متعلق رپورٹ کی تردید کر دی، ٹوئٹر پر بیان میں عمران خان نے کہا
نہ تو جنرل عاصم منیر نے مجھے میری اہلیہ کی کرپشن کے کوئی شواہد دکھائے نہ ہی میں نے انہیں اس بنیاد پر مستعفیٰ ہونے پر مجبور کیا۔
چئیرمین تحریک انصاف عمران خان نے برطانوی اخبار ٹیلی گراف میں شائع مضمون کا حوالہ دیتے ہوئے اس میں کیے گئے اس دعوے کی تردید کی ہے.
ان کا کہنا ہے کہ اس وقت کے ڈی جی آئی ایس آئی جنرل عاصم نے انہیں ان کی اہلیہ بشری بی بی کے کرپشن کے ثبوت (کیسز) دکھائے جس کے بعد انہیں ڈی جی آئی ایس آئی کے عہدے سے ہٹا دیا گیا۔
اس مضمون میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ میں نے جنرل عاصم کو بطور ڈی جی آئی ایس آئی استعفیٰ پر مجبور کیا کیونکہ انہوں نے مجھے میری اہلیہ بشریٰ بیگم کی کرپشن کے شواہد (کیسز) دکھائے۔
یہ دعویٰ بالکل غلط ہے۔ جنرل عاصم نے مجھے میری اہلیہ کی کرپشن کے کوئی شواہد دکھائے نہ ہی میں نے انہیں اس…
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) May 21, 2023
تبصرے بند ہیں.