ملک بھر میں بارشوں ، سیلاب ، مرنے والوں کی تعداد 1030تک پہنچ گئی

اسلام آباد: ملک بھر میں بارشوں ، سیلاب ، مرنے والوں کی تعداد 1030تک پہنچ گئی، گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں مزید 119افراد جاں بحق ،70زخمی ہوئے۔

ملک بھر میں سیلاب سے اموات کی تعداد 1030 سے زیادہ ہوگئی ہے، گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران سندھ میں 74، خیبر پختونخوا میں 31، پنجاب میں 1، بلوچستان میں 4، گلگت بلتستان 6 اور آزاد کشمیر میں بھی 1 شخص کی موت واقع ہوئی۔

نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ کے تازہ ترین اعداد وشمار کے مطابق بارشوں کے بعد سیلاب سے جاں بحق ہونے والوں میں 32 بچے 56 مرد 9 خواتین شامل ہیں جبکہ متاثرین کی تعداد 57 لاکھ 73 ہزار تک پہنچ چکی ہے۔

ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سیلاب کے سبب 9 لاکھ 49 ہزار گھر ،7 لاکھ 19 ہزار سے زائد لائف اسٹاک سیلاب کی نظر ہوئے، 2 لاکھ 67 ہزار 719گھر ملیا میٹ، 3 ہزار 116 کلومیٹر شاہراہیں، 149 پُل سیلاب میں بہہ گئے۔

سندھ میں 49 لاکھ، پنجاب میں 4 لاکھ 50 ہزار، بلوچستان میں 3 لاکھ 60 ہزار افراد سیلاب سے متاثر ہوئے ہیں، تاہم خیبر پختونخوا کے اعدادو شمار اس میں شامل نہیں ہیں۔

BIG SUCCESS

تبصرے بند ہیں.