اسلام آباد: پاکستان کی آبادی 4 کروڑ 85 لاکھ اضافے کے ساتھ 25 کروڑ کے قریب پہنچ گئی،ادارہ شماریات نے ملک کی پہلی ڈیجیٹل مردم شماری کے نتائج سے آگاہ کردیا۔
چیف ادارہ شماریات نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس میں بتایا کہ 2017 کی شماریات کے مقابلے میں آبادی میں 4 کروڑ 85 لاکھ کا اضافہ سامنے آیا ہے.
پاکستان کی آبادی 24 کروڑ 95 لاکھ 66 ہزار 7سو 43 تک پہنچ گئی۔ادارہ شماریات نے موجودہ ڈیجیٹل مردم شماری کے نتائج کا اعلان کردیا.
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے چیف ادارہ شماریات نعیم الظفر نے بتایا کہ پنجاب کی آبادی 12کروڑ 74 ہزار 8سو دو ہے، سندھ میں شمار افراد کی تعداد 5 کروڑ 89 لاکھ 31 ہزار 907 ہے۔
انھوں نے مزید بتایا کہ خیبرپختونخوا کی آبادی 3 کروڑ اٹھانوے لاکھ تئیس ہزار ایک سو اڑتیس ہے جبکہ بلوچستان میں شمار کیے گئے افراد 2 کروڑ انیس لاکھ ستتر ہزار چار سو چوہتر ہیں۔ اسلام آباد کی آبادی 23 لاکھ انسٹھ ہزار چار سو بائیس ہے۔
چیف ادارہ شماریات نے بتایا کہ 2017کی شماریات کے مقابلے میں آبادی میں 4 کروڑ 85 لاکھ کا اضافہ سامنے آیا۔ مردم شماری کے دوران 2لاکھ سے زیادہ شکایات آئیں۔چند ایک شکایت کے علاوہ سب کا جواب دیا گیا
نعیم الظفر کا کہنا تھا کہ ووٹنگ کے نکتہ نظر سے ڈیٹا کلکشن میں کوئی اعتراض نہیں بنتا۔ہر فرد جہاں گنتی کے وقت موجود تھا وہیں گنا گیا۔صرف کوہستان اور دیر کے علاقوں میں رسائی نہ ہونے کے باعث ایک قلیل آبادی گنتی سے رہ گئی۔
تبصرے بند ہیں.