Pakistani opposition politician Imran Khan speaks to assembled members of the Chatham House international forum at Chatham House in central London on January 14, 2010. AFP PHOTO/Leon Neal / AFP PHOTO / LEON NEAL
اسلام آباد: سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے جبری شادیوں کا سنا تھا جبری علیحدگیوں کا اب نیا عجوبہ متعارف ہوا ہے، عمران خان نے یہ بات ایک بیان میں کی ہے.
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بیان میں عمران خان نے کہا ہم نے پاکستان میں ”جبری شادیوں“ کے بارے میں تو سُن رکھا تھا مگر تحریک انصاف کیلئے ”جبری علیحدگیوں“ کا ایک نیا عجوبہ متعارف کروایا گیا ہے۔
انھوں نے کہا کہ میں تو اس پر بھی حیران ہوں کہ اس ملک سے انسانی حقوق کی تنظیمیں کہاں غائب ہو گئی ہیں؟
تبصرے بند ہیں.