شاہ محمود قریشی اورمسرت چیمہ اڈیالہ جیل سے رہائی کے بعد دوبارہ گرفتار

فوٹو: اسکرین گریب

راولپنڈی: وائس چیئرمین پاکستان تحریک انصاف کے شاہ محمود قریشی اورمسرت چیمہ اڈیالہ جیل سے رہائی کے بعد دوبارہ گرفتار، دونوں کو راولپنڈی کی اڈیالہ جیل سے رہائی کے بعد باہر آنے پر دوبارہ گرفتارکیاگیا۔

آج رات پنجاب پولیس نے رہائی کے بعد شاہ محمود قریشی کو دوبارہ اڈیالہ جیل کے باہر سے حراست میں لیا ، اس موقع پر ان کی بیٹی نے بھی ان سے مختصر ملاقات کی۔

شاہ محمود قریشی کو پنجاب پولیس نے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا کردیاہے، شاہ محمود قریشی نے میڈیا کے سوال پر پارٹی نہ چھوڑنے کی تردید کی۔

شاہ محمود قریشی کے ساتھ ساتھ مسرت چیمہ کو بھی اڈیالہ جیل سے رہا ہونے کے بعد گرفتار کر لیا گیا۔

اس موقع پرمختصر گفتگو کرتے ہوئے تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہا میں پارٹی میں تھا ، ہوں اور رہوں گا۔

BIG SUCCESS

تبصرے بند ہیں.