پاکستان اور بھارت آج ایشیا کپ میں مد مقابل ہوں گے
دبئی : پاکستان اور بھارت آج ایشیا کپ میں مد مقابل ہوں گے، اس میچ کو فائنل سے قبل ٹورنامنٹ کا سب سے بڑا میچ کہا جارہاہے۔
دبئی میں جہاں ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ گزشتہ روز شروع ہوا تھااور پہلے میچ میں افغانستان نے یک طرفہ مقابلے کے بعد سری لنکا کو 8وکٹوں سے شکست دے دی تھی۔
بڑے مقابلے کیلئے ٹیموں کی تیاریاں مکمل ہیں، پاکستان کی فائنل الیون بھی فائنل ہو گئی تاہم پلیئنگ الیون کے نام ٹاس سے پہلے ہی سامنے آئیں گے۔
پاکستان کی بیٹنگ پاور میں کپتان بابر اعظم ، محمد رضوان ، فخر زمان ، خوشدل شاہ ، آصف علی اور حیدر علی کے علاوہ شاداب خان اور محمد نواز بھی شامل ہیں۔ یہ دونوں اسپین بولنگ کے ساتھ ساتھ بیٹنگ میں بھی کردار نبھائیں گے۔
فاسٹ بولنگ میں حارث رؤف کے ساتھ نسیم شاہ ہوں گے، پلیئنگ الیون میں شاہنواز دھانی ہوں گے یا محمد حسنین یہ میچ سے پہلے طے ہوگا کہ یہ شامل ہوں گے یا حسن علی۔
بھارتی ٹیم میں کوہلی، روہت شرما، کے ایل راہول تو بیٹنگ میں کمال دکھائیں گے جبکہ بولنگ میں بھی ان کے پاس ایک سے بڑھ کرایک پیسر اور اسپنرز موجود ہیں۔
شائقین کرکٹ اس بڑے مقابلے میں دونوں ممالک کے بڑے بولرز شاہین شاہ آفریدی اور جسپریرت بھمرا کو مِس کریں گے،میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام 7 بجے شروع ہوگا۔
ایشیا کی 6 بہترین ٹیموں کے درمیان ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ میں پاکستان گروپ اے میں بھارت اور ہانگ کانگ کے ساتھ جبکہ گروپ بی میں سری لنکا ،افغانستان اور بنگلادیش کی ٹیمیں ایکشن میں ہوں گی۔
تبصرے بند ہیں.