استور: گلگت بلتستان کے علاقے استور میں برفانی تودہ گرنے سے مرنے والوں کی تعداد 11 ہوگئی ،پاک فوج کی امدادی سرگرمیاں جاری ہیں،زخمیوں کواسپتال منتقل کردیا گیا۔
ترجمان این ڈی ایم اے کا کہنا ہےپاک آرمی کے دوہیلی کاپٹرز کے ساتھ امدادی کارروائی جاری ہے این ڈی ایم ا کل مورخہ 26 مئی 2023 کو شام 4:00 بجے کے قریب برفانی تودہ گرنے کا واقعہ پیش آیا۔
ترجمان کےمطابق یہ حادثہ ضلع استور کے شونٹر ٹاپ پر پیش آیا۔ واقعے کے وقت گجر خاندان کے 25 افراد ساتھ تھے،ریسکیو کارروائیوں کے بعد 11 افراد زندہ نکالے جا چکے ہیں۔
۔کشمیر سے استور جانے والے مویشی راستے میں آگئے اور برفانی تودے کی زد میں آگئے۔ اطلاعات کے مطابق 11 افراد ہلاک اور 13 زخمی ہوئے ہیں۔ے نے 2 پاک آرمی کے ہیلی کاپٹرز دستیاب کر دیئے۔
گلگت بلتستان کی وادیِ شونٹر میں برفانی تودہ سے سے جانی نقصان ہوا، پاک فوج کا ریسکیو آپریشن تاحال تیزی سے جاری ہے۔
پاک فوج کی امدادی اور ریسکیو ٹیموں نے سول انتظامیہ کے تعاون سے اب تک 8 جاں بحق افراد کو زیرِ برف تودہ سے نکالا ہے۔ امدادی کاوشوں کے نتیجہ میں 13 زخمی افراد کو بحفاظت ڈی ایچ کیو ہسپتال استور پہنچا دیا گیا ہے۔
پاک فوج کا میڈیکل کنٹرول روم بھی اسی ضمن میں تیار کر لیا گیا تاکہ زخمیوں کے میڈیکل اور امدادی سرگرمیوں کو تیزی سے بر وقت جاری رکھا جا سکے۔
تبصرے بند ہیں.