اسلام آباد : پاکستان میں سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید المالکی نے کہا کہ روڈ ٹو مکہ پروجیکٹ حجاج کرام کی سہولت کے لیے بڑا قدم ہے۔اور خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد سمو الامیر محمد بن سلمان کی طرف سے پاکستان کے عوام کے لیے بڑا تحفہ ہے۔
ان خیالات کا اظہار انھوں نے پاک سعودی پارلیمانی فرینڈ شپ فورم کے چئیرمین معاون خصوصی وزیراعظم سینیٹر ڈاکٹر حافظ عبدالکریم اور پروفیسر سجاد قمر سے ملاقات میں کیا۔
اس موقع پر ملک سلمان منگلا بھی موجود تھے۔انھوں نے کہا کہ خادم الحرمین الشریفین کو پاکستان سے خصوصی محبت ہے۔ضیوف الرحمن کے لیے سہولیات میں دن بدن اضافہ کیا جا رہا ہے۔روڈ ٹو مکہ پروجیکٹ ایک انقلابی قدم ہے اور حجاج جدہ اور مدینہ پہنچ کر اسی طرح آسانی سے باہر نکل جائیں گے جیسے اسلام آباد سے کراچی.
انھوں نے کہا کہ سعودی حکومت کی سب سے بڑی ترجیح ضیوف الرحمن کی خدمت ہے ۔اس موقع پر سینیٹر ڈاکٹر حافظ عبدالکریم نے کہا سعودی سفیر جناب نواف بن سعید المالکی کی کاوشوں کو خصوصی طور پر سراہا اور کہا کہ وہ ہر وقت دونوں ملکوں کو قریب لانے میں بھرپور کردار ادا کر رہے ہیں۔
سعودی عرب امت مسلمہ کا روحانی مرکز ہے ۔روڈ ٹو مکہ پروجیکٹ پاکستان کے عوام کے لیے بہٹ بڑا تحفہ ہے جس پر ہم خادم الحرمین الشریفین کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔
پروفیسر سجاد قمر نے کہا کہ ولی عہد سمو الامیر محمد بن سلمان بن عبدالعزیز نے امت مسملہ کو جوڑنے کے لیے قابل قدر خدمات سر انجام دی ہیں۔اور خطے میں امن کے قیام کے لیے ان کا کردار قابل ستائش ہے۔
انھوں نے کہا کہ سعودی عرب کے نئے پراجیکٹس مین پاکستانی ہنر مندوں کی شمولیت سے پاکستان کے عوام کو بہت فائدہ ہو گا اور زرمبادلہ میں بھی اضافہ ہو گا۔
پروفیسر سجاد قمر نے کہا پاکستان کی سب سے زیادہ افرادی قوت اس وقت سعودی عرب میں ہے۔انھوں نے کہا کہ جناب نواف بن سعید المالکی نے حقیقی معنوں میں پاکستان کے سفیر کا کردار ادا کیا ہے.
تبصرے بند ہیں.