عمران خان کا 9مئی واقعات کی جے آئی ٹی کے سامنے نہ پیش ہونے کا فیصلہ

فوٹو: فائل

لاہور: چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا 9مئی واقعات کی جے آئی ٹی کے سامنے نہ پیش ہونے کا فیصلہ، ذرائع کے مطابق یہ فیصلہ 9 مئی کے واقعات کی تحقیقات کے لیے قائم کردہ جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم کی طلبی کے بعد کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم عمران خان کی بجائے چیئرمین پی ٹی آئی کا نمائندہ جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہوگا اور وہ نمائندے کی وساطت سے جے آئی ٹی کے سوالات کے جواب دیں گے۔

واضح رہے کہ ملک میں 9 مئی کو جناح ہاؤس اور عسکری ٹاور میں جلاؤ گھیراؤ کے واقعات کی تحقیقات کے لیے قائم جے آئی ٹی کی جانب سے سابق وزیراعظم عمران خان کو آج طلب کیا گیا ہے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ ڈی آئی جی انویسٹی گیشن کامران خان کی سربراہی میں بننے والی جے آئی ٹی نے عمران خان کو 30 مئی کی شام 4 بجے طلب کر رکھا ہے۔

ذرائع کے مطابق عمران خان کو ڈی آئی جی انویسٹی گیشن آفس قلعہ گجر سنگھ میں طلب کیا گیا، جے آئی ٹی چیئرمین پی ٹی آئی سے 9 مئی کے واقعات پر تفتیش کرے گی۔

اس سے قبل 9 مئی کے واقعات پر پنجاب حکومت نے 10 مختلف جے آئی ٹیز بنائی تھیں۔ عمران خان تھانہ سرور روڈ، شادمان سمیت دیگر تھانوں کے مقدمات میں نامزد ہیں۔

جے آئی ٹی حکام نے ایک ہفتے پہلے کہا تھا کہ حملوں میں ملوث 1634 افراد ابھی تک انتہائی مطلوب ہیں جن کی گرفتاری کے لئے کوششیں تیز کردی ہیں جبکہ جیوفینسنگ سے 471 افراد کی شناخت مکمل کرلی، 422 افراد سی ٹی ڈی کے حوالے کر دیئے ہیں۔

اس حوالے سے نجی ٹی وی آج نیوز کی رپورٹ کے مطابق حکام نے بتایا تھا کہ تحقیقاتی ٹیموں نے 688 افراد کو گرفتار کیا ہے جن میں 571 افراد کو جیل بھجوایا جا چکا ہے۔

BIG SUCCESS

تبصرے بند ہیں.