فوٹو: فائل
پشاور: خیبرپختونخوا میں ڈپٹی کمشنرز کے تھری ایم پی اوزاحکامات معطل کردیئےگئے،پشاور ہائیکورٹ نے خیبر پختون خوا میں تھری ایم پی او کے اعلامیے کوبھی کالعدم قرار دے دیا۔
پشاورہائیکورٹ میں تھری ایم پی او کے خلاف کیسز کی سماعت ہوئی۔ ہائیکورٹ نے درخواستوں پر مختصر فیصلہ سناتے ہوئے تھری ایم پی او کے احکامات کو کالعدم قرار دے دیا۔
ہائی کورٹ نے فیصلہ سنایا کہ ڈپٹی کمشنرز کی جانب سے جاری تھری ایم پی او کے احکامات کو کالعدم قرار دیا جاتا ہے۔
پشاور ہائی کورٹ کی جانب سے گزشتہ روز درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کیا گیا تھا جو آج سنادیا گیاہے۔
واضح رہے کہ تھری ایم پی او کے تحت حکومت کسی بھی شخص کو عوامی تحفظ یا نظم و ضبط کا جواز بنا کر گرفتار یا نظربند کرسکتی ہے۔
ملک بھرمیں 9 مئی واقعے کے بعد پی ٹی آئی کے سیکڑوں رہنماؤں اور کارکنوں کو اسی قانون کے تحت گرفتار کیا گیا ہے۔
تبصرے بند ہیں.