مائنس کوئی بھی نہیں ہونا چاہیے،پی ٹی آئی کا فیصلہ عوام کرے گی ،شاہد خاقان عباسی
فوٹو: فائل
کراچی: سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ مائنس کوئی بھی نہیں ہونا چاہیے،پی ٹی آئی کا فیصلہ عوام کرے گی ،شاہد خاقان عباسی نے کہا انتخابات میں واضح ہوجائے گا کہ اس کی حقیقت کیا ہے۔
مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما شاہد خاقان عباسی نےمیڈیا سے گفتگو کرتے کہا کہ مجھ پر کراچی میں 3 سال نیب کیس چلتا رہا جس کا نہ سر تھا نہ پیر، کل کیس واپس نیب کو بھیج دیا گیا ہے، عمران خان اب کہتے ہیں کہ یہ سب باجوہ صاحب کروا رہے تھے۔
سابق وزیراعظم نے کہا کہ عمران خان کو عدالت بلاتی ہے تو نہیں جاتے، عمران خان خود کو قانون سے بالا سمجھتے ہیں، فوج کے ہیڈ کوارٹر پر حملہ ہوا، کور کمانڈر ہاؤس جلایا گیا، جو بھی واقعات ہوئے قانون اپنا راستہ لے گا۔
انھوں نے یہ بھی مطالبہ کیا کہ نواز شریف کے ساتھ زیادتی کرنے والے معافی مانگیں، ماضی میں جو غلطیاں ہوئیں ان سے سبق حاصل کیا جائے۔
سابق وزیراعظم نے کہا مجھے بتائیں تاحیات نااہلی کی گنجائش کون سے قانون اور آئین کے تحت ہے؟، ملک کی سپریم کورٹ بتا دے میں ان کی بات ماننے کو تیار ہوں۔
شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ نظام سے ہمیشہ شکایت رہے گی، نظام اگر غلط استعمال ہوگا تو شکایت ہوگی، نئی پارٹی بنانا سب کا حق ہے۔
کہا میں ن لیگ کا سب سے پرانا ممبر ہوں، سیاست میں نقصان اور فائدے کی بات نہیں ہوتی، ہر پارٹی نے اپنی سیاست کرنی ہوتی ہے۔
انھوں نے کہا ملک میں مائنس کے فارمولے نہیں چلے، الیکشن کے بغیر گزارہ نہیں، الیکشن نہیں کروائیں گے تو کون سے قانون اور آئین کے تحت ملک چلے گا؟، اکتوبر میں الیکشن ہونے چاہئیں اور ہوں گے۔
تبصرے بند ہیں.